9.1 C
Pakistan
Wednesday, December 6, 2023

X اب صارفین کا بائیومیٹرک ڈیٹا بھی حاصل کرے گا

کیلیفورنیا، امریکا: ایلون مسک کا X اب صارفین کی تعلیم اور روزگار کی معلومات کے ساتھ ساتھ اب بائیو میٹرک ڈیٹا بھی اکٹھا کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق X کی نئی پرائیویسی پالیسی 29 ستمبر 2023 سے لاگو ہوگی۔ پالیسی کے مطابق پلیٹ فارم صارفین کی بائیو میٹرک معلومات جمع کرنے سے پہلے ان سے رضامندی حاصل کرے گا۔

ابھی تک X نے یہ واضح نہیں کیا ہے کہ وہ ان معلومات کو کیسے اکٹھا کرے گا اور اس سے ان کا کیا مقصد ہے۔ بلومبرگ کا دعویٰ ہے کہ بائیو میٹرکس پریمیم صارفین کے لیے ہے جن کی تصدیق کیلئے X پریمیم صارفین کو اپنی سرکاری شناخت اور تصویر جمع کرانے کا آپشن دے گا۔ اس بایومیٹرک معلومات کی مدد سے X نقالی کی کوششوں سے نمٹنے اور پلیٹ فارم کو صارفین کے لیے زیادہ محفوظ بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔علاوہ ازیں پلیٹ فارم صارفین کی تعلیم اور روزگار کی معلومات ممکنہ ملازمتوں کی سفارش کیلئے ایمپلائز کے ساتھ شیئر کرنے اور اشتہارات کیلئے ذخیرہ کرے گا۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

22,017FansLike
0FollowersFollow
21,400SubscribersSubscribe
- Advertisement -

Latest Articles