24.8 C
Pakistan
Tuesday, September 27, 2022

یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس کی دسویں سنڈیکیٹ کے اجلاس میں آئندہ مالی سال کے لیے ایک ارب دو کروڑ 85 لاکھ روپے مالیت کے بجٹ کی منظوری دے دی گئی

۔ سنڈیکیٹ کا اجلاس وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفراز کی صدارت سنڈیکیٹ روم میں منعقد ہوا، اجلاس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین، چیئرپرسن پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر شاہد مُنیر، وائس چانسلر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا، ممبر سنڈیکیٹ ڈاکٹر خالد حمید شیخ، وائس چانسلر ڈاکٹر رخسانہ کوثر، ایم پی اے نیلم حیات، پروفیسر ڈاکٹر غزالہ عرفان، ایڈیشنل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن شاہد لک نے شرکت کی۔ ہوم اکنامکس یونیورسٹی کے آئندہ بجٹ میں ترقیاتی پراجیکٹس کی مد میں 25 کروڑ روپے، آئی ٹی انفراسٹرکچر کی مد میں 10 کروڑ روپے، سکالر شپ اور ریسرچ کی مد میں 21 لاکھ روپے، اساتذہ و ملازمین کی فلاح و بہبود کی مد میں 2 کروڑ 77 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ سنڈیکیٹ اجلاس میں 2022ء کے مطابق 15 فیصد ایڈہاک الاؤنس کی منظوری، معذور طالبات کے لیے سپیشل کنویئنس الاؤنس کی منظوری، ہر سمیسٹر کے لیے 30 مستحق طالبات کی ٹیوشن فیس پر 50 فیصد تک چھوٹ دینے کی منظوری، حکومت پنجاب کے پنشن قوانین اور نئے فیس سٹرکچر کی منظوری دے دی گئی ہے۔ سنڈیکیٹ نے سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر لیکچررز، اسسٹنٹ پروفیسرز، سٹوڈنٹ کاؤنسلر کی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔ سنڈیکیٹ اجلاس میں بی ایس اپلائیڈ سائیکالوجی، انفارمیشن مینجمنٹ، ہیومن نیوٹریشن اینڈ ڈائٹیٹکس، پبلک ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن، فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ڈگریوں کے اجراء کی منظوری دی گئی ہے۔ سنڈیکیٹ نے یونیورسٹی میں تعینات اساتذہ اور ملازمین کے لیے بیسک پے سکیل پر اسسٹنٹ پروفیسرز، ایسوسی ایٹ پروفیسرز اور پروفیسر کے عہدوں پر تقرریوں کی پالیسی منظوری دے دی ہے۔ سنڈیکیٹ نے پنجاب حکومت کے میڈیکل سہولیات کے قوانین اپنانے کی منظوری بھی دی ہے۔ سنڈیکیٹ نے انٹرمیڈیٹ ہوم اکنامکس میں رواں سال داخلوں کی اجازت دے دی ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین نے 2019ء تا 2021ء تک کی دو سالوں کی کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی جسے وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں اور ممبران نے خواب سراہا۔ سنڈیکیٹ اجلاس میں محکمہ قانون، محکمہ فنانس کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

22,017FansLike
0FollowersFollow
20,100SubscribersSubscribe
- Advertisement -

Latest Articles