22.6 C
Pakistan
Tuesday, September 27, 2022

یونیورسٹی آف ایجوکیشن، لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا (ستارہِ امتیاز) کو ہلال امتیاز کا ایوارڈ دینے کا اعلان

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے وطن عزیز کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر شعبہ تعلیم میں بہترین خدمات سرانجام دینے والے یونیورسٹی آف ایجوکیشن، لاہور کے وائس چانسلر و ملک کے نامور سکالر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا (ستارہِ امتیاز) کو ہلال امتیاز کا ایوارڈ دینے کا اعلان کر دیا۔ سائنس، انجینئرنگ اور تعلیم کے شعبہ میں بہترین کارکردگی پر اعلان کردہ یہ ایوارڈ 23 مارچ 2023ء کو ایوان صدر میں منعقد ہونے والی ایک پروقار تقریب کے دوران دیا جائے گا۔ پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا کو اس سے قبل 2015ء میں ویٹرنری سائنسز کے شعبہ میں بہترین خدمات پر ستارہ امتیاز اور2009ء میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے بیسٹ ٹیچر ایوارڈ بھی عطا کیا جا چکا ہے۔ درس و تدریس اور انتطامی شعبہ میں 4 دہائیوں سے زیادہ کا تجربہ رکھنے والے ممتاز سکالر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا کو ملنے والے اس ایوارڈ پر ملک بھر کے تعلیمی و انتظامی حلقوں نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔ یونیورسٹی آف ایجوکیشن، لاہور کے اساتذہ، سٹاف اور طلباء نے بھی ادارہ کے سربراہ کو اس اہم کامیابی پر مبارک باد دی۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

22,017FansLike
0FollowersFollow
20,100SubscribersSubscribe
- Advertisement -

Latest Articles