9.8 C
Pakistan
Monday, January 30, 2023

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے پنجاب بھر کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کے پروفیشنل امتحانات کے نظام میں فوری اصلاحات کا آغاز کردیا

لاہور ( جنرل رپورٹر )یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے پنجاب بھر کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کے پروفیشنل امتحانات کے نظام میں فوری اصلاحات کا آغاز کردیا۔ پہلے مرحلے میں جمعرات یکم دسمبر سے پنجاب اور آزاد کشمیر کے11شہروں میں میڈیکل فیکلٹی کیلئے خصوصی ورکشاپس کا انعقاد کیا جارہا ہے جن میں 369اساتذہ کو بین الاقوامی معیار کے مطابق امتحانی سوالات تیار کرنے کے حوالے سے تربیت دی جائے گی۔ ان ورکشاپس کا انعقاد یو ایچ ایس کے میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام کیا جارہا ہے جبکہ امتحانی نظام میں اصلاحات کا عمل وائس چانسلر پروفیسر احسن وحید راٹھور کی خصوصی ہدایت پر شروع کیا گیا ہے۔ یو ایچ ایس کے زیر اہتمام صوبے کے45سرکاری و نجی میڈیکل کالجوں کے پروفیشنل امتحانات دسمبر کے آخری ہفتے میں شروع ہورہے ہیں جن میں مجموعی طور پر 25ہزار سے زائد امیدوار شرکت کریں گے۔ جن شہروں میں ورکشاپس کا انعقاد کیا جارہاہے ان میں لاہور، ملتان، سیالکوٹ، راولپنڈی، فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، میرپور اور مظفرآباد شامل ہیں۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

22,017FansLike
0FollowersFollow
20,500SubscribersSubscribe
- Advertisement -

Latest Articles