9.1 C
Pakistan
Wednesday, December 6, 2023

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ نے اے سی آئی ایوارڈ2022 برائے طلبا کی سرگرمیاں جیت کرایک بڑا سنگ میل عبور کرلی

لاہور(جنرل رپورٹر )یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ نے اے سی آئی ایوارڈ2022 برائے طلبا کی سرگرمیاں جیت کرایک بڑا سنگ میل عبور کرلیا ہے ہے ۔ ڈیپارٹمنٹ کو ایوارڈ سے نوازنے کا اعلان رواں برس امریکن کنکریٹ انسٹی ٹیوٹ کے سالانہ کنونشن میں سان فرانسسکو میں اے سی آئی اسٹوڈنٹ ایوارڈ پروگرام کے دوران کیا گیا ۔یہ ایوارڈ ڈیپارٹمنٹ کی کامیابی اور اسکے طلبا میں انوویشن اور آگے بڑھنے کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ ڈیپارٹمنٹ اپنے طلبا کی غیر معمولی تخلیق سرگرمیوں کے فروغ میں کردار ادا کر رہا ہے اور اے سی آئی ایوارڈ اس کامظہر ہے ۔ یہ ایوارڈ محکمہ کی فضیلت اور اس کے طلباء میں جدت اور ترقی کی ثقافت کو فروغ دینے کے عزم کا ثبوت ہے۔سول انجینیرنگ ڈیپارٹمنٹ ریسرچ پروجیکٹس، ڈیزائن کے مقابلے، کمیونٹی سروسز، ور تکنیکی ورکشاپ سمیت متعدد سرگرمیوں کے ذریعے طلبا کی صلاحیتوں کو پروان چڑھاتا ہے ۔ سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ نے ایک بار پھر پاکستان کے انجینئرنگ کے میدان میں ایک سرکردہ تعلیمی ادارے کے طور پر اپنی پوزیشن کو ثابت کیا ہے۔ اس ایوارڈ کے حصول پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمان نے چیئرمین سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر خالد فاروق اور ڈاکٹر اظہر سلیم، ایسوسی ایٹ پروفیسر آف سول انجینئرنگ کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا.

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

22,017FansLike
0FollowersFollow
21,400SubscribersSubscribe
- Advertisement -

Latest Articles