9.8 C
Pakistan
Monday, January 30, 2023

یونیورسٹیوں کو سیاسی اور سماجی گفتگو کے لیے خود مختاری ہونی چاہیے

یونیورسٹیوں کو سیاسی اور سماجی گفتگو کے لیے خود مختاری ہونی چاہیے۔ ہم جمہوریت کی بہت باتیں کرتے ہیں لیکن کیاجمہور کو آگاہی دے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار جی سی یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے ”مستقبل کی قیادت کے لیے نوجوانوں کو بااختیار بنانا” کے عنوان سے پینل ڈسکشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیر برائے ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے پینل ڈسکشن کی صدارت جس سے سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب احسان بھٹہ، یونیورسٹی آف سندھ کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اظہر علی شاہ، بی زیڈ یو ملتان لاء کالج کی پرنسپل ڈاکٹر سمزہ فاطمہ، شعور فاؤنڈیشن کے راجہ شعیب اختر اور جی سی یو یوتھ ڈویلپمنٹ سینٹر کے ڈائریکٹر مبشر اعوان نے بھی خطاب کیا۔طلباء کے نمائندے حمزہ مدثر، فریحہ ہاشمی اور افنان حافظ بھی پینلسٹ میں شامل تھے۔ پینل ڈسکشن جی سی یو،شعور فاؤنڈیشن اور سپیریئر یونیورسٹی کے اشتراک سے منعقدہ دوسرے آل پاکستان سمٹ فار سٹوڈنٹس سوسائٹیز کاحصہ ہے۔”وائس چانسلر نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے، اور انڈسٹری بھی گریجویٹس میں نئے ہنر کی مانگ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سمٹ کا بنیادی مقصد طلباء، ماہرین تعلیم اور اسٹیک ہولڈرز کو ایک ساتھ لانا ہے تاکہ طلباء کو درپیش چیلنجز اور مسائل پر بات چیت کی جا سکے۔پنجاب کے وزیر راجہ یاسر ہمایوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں پاکستان میں طلبہ یونینز کو مکمل طور پر غلط سمت میں لے جایا گیا تھا اور سیاسی جماعتوں کے ذریعے ان کے مذموم مقاصد کے لیے کنٹرول کیا گیا تھا، اس لیے بالآخر پابندی لگا دی گئی۔ ہم طلباء یونین کے بجائے اسے طلباء کی نمائندگی کا نظام لا سکتے ہیں تاکہ اسے سیاست سے دور رکھا جا سکے۔راجہ یاسر ہمایوں نے طلباء کو ہم نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ نوکری صرف اپنے نمبروں کی بنیاد نہیں حاصل کر سکتے بلکہ اس میں آپ کی بات چیت کی مہارت اور قائدانہ خصوصیات زیادہ مدد کرتی ہیں۔ایڈووکیٹ ہائی کورٹ محترمہ آمنہ قادر نے بنیادی انسانی حقوق کو تسلیم کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

22,017FansLike
0FollowersFollow
20,500SubscribersSubscribe
- Advertisement -

Latest Articles