9.8 C
Pakistan
Monday, January 30, 2023

ہیرا پھیری 3 میں کارتک آریان ’راجو‘ نہیں بنیں گے، سنیل شیٹی

بالی ووڈ اسٹار سنیل شیٹی نے ’ہیرا پھیری‘ میں کارتک آریان کی شمولیت کی خبروں پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ کارتک آریان اکشے کمار کا کردار نہیں ادا کر رہے۔

مقبول زمانہ مزاحیہ فلم سیریز کے تین مرکزی کردار تھے، راجو، شیام اور بابو بھیا جو اکشے کمار، سنیل شیٹی اور پاریش راول نے نبھائے تھے۔

پچھلے ہفتے دہلی میں ایک تقریب کے دوران اکشے کمار نے ہیرا پھیری 3 میں شامل نہ ہونے کا بتایا تھا۔

ان سے پہلے پاریش راول نے کہا تھا کہ نئی فلم میں کارتک آریان راجو کا کردار ادا کریں گے۔

سنیل شیٹی کا کہنا ہے کہ کارتک آریان ایک بہترین انتخاب ہیں لیکن وہ ’راجو‘ کا کردار نہیں ادا کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ کارتک کے لیے بالکل نیا کردار تخلیق کیا گیا ہے۔ 

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

22,017FansLike
0FollowersFollow
20,500SubscribersSubscribe
- Advertisement -

Latest Articles