22.4 C
Pakistan
Monday, August 15, 2022

ہاکی ٹیم کے نائب کپتان کی مالی پریشانیوں کے سبب کیمپ جوائن کرنے سے معذرت

لاہور: قومی ہاکی ٹیم کے نائب کپتان علی شان نے مالی پریشانیوں کے سبب کیمپ میں شرکت سے معذرت کرلی۔

قومی ہاکی ٹیم کے نائب کپتان علی شان کا کہنا ہے کہ کیمپ میں شرکت نہ کرنے کی وجہ کھیل پر فوکس نہ ہونا ہے، گھریلو پریشانیوں کے باعث کھیل سے بریک لیا ہے۔

نائب کپتان کا کہنا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے سیکرٹری اسپورٹس آصف باجوہ سے ملاقات میں آرام کا وقت مانگا تھا، ہاکی کے لیے اپنی تعلیم ادھوری چھوڑی تھی تاہم ڈیپارٹمنٹ خٹم ہونے کے سے ذہنی پریشانیوں میں اضافہ اور حالات مشکل ہورہے ہیں۔

پی ایچ ایف سیکرٹری آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ علی شان نے بریک مانگا ہے لیکن مالی پریشانیوں کا ذکر نہیں کیا، اگلے ہفتے ان سے دوبارہ ملاقات کروں گا۔

دوسری جانب سیکرٹری اسپورٹس بورڈ پنجاب اسد اللہ فیض نے قومی ہاکی ٹیم کے نائب علی شان کی پریشانیوں کا علم ہونے پر وظیفہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

22,017FansLike
0FollowersFollow
20,000SubscribersSubscribe
- Advertisement -

Latest Articles