گوادر کرکٹ اسٹیڈیم دنیا کا خوبصورت ترین سٹیڈیم قرار

0
19

پاکستان کے انتہائی اعزاز کی بات ہے کہ گوادر میں بنایا گیا سٹیڈیم دنیا کا خوبصورت ترین کرکٹ سٹیڈیم قرار دیا گیا ہے ۔ ائی سی سی نے اس گراونڈ کو انتہائی خوبصورت قرار دیا ہے ۔ جبکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بھی اپنے ٹویٹ پیغام میں گوادر سٹیڈیم کو خوبصورت ترین قرار دیتے ہوئے دنیا کو سیر و ساحت کے لئے پاکستان کا انتخاب کرنے کی دعوت دی ہے ۔

آئی سی سی نے اپنے ٹوئٹر پر سحر انگیز  گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کی تصاویر شیئر کی ہیں اور اس کی خوبصورتی سے متاثر ہوکر سب کو چیلنج بھی دیا ہے کہ اگر اس طرح کا کوئی اور خوبصورت اسٹیڈیم ہے تو اس کی تصاویر کو سامنےلایا جائے۔

آئی سی سی کے اس چیلنج کے بعدد فینز کیپ ٹاون سمیت دوسرے اسٹیڈیمز کی تصاویر شیئر کررہے ہیں۔ گزشتہ روز گوادرمیں کارریلی کی نمائش کے ساتھ کرکٹ میچ بھی تصاویر وائرل ہوئیں تو اس کی دھوم مچ گٗئی ہے۔

غ

پاکستان  میں سکیورٹی حالات میں بہتری کے بعد  انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی سمیت دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے پاکستان پسندیدہ ترین ملک بنتا جارہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here