25.8 C
Pakistan
Sunday, October 1, 2023

گنے کا رس خالی پیٹ پینے کے فوائد جانیے

گنے کا رس گرمیوں میں لو لگنے سے بچانے میں مفید اور  خوش ذائقہ بھی ہوتا ہے لیکن کیا آپ کو معلوم ہے گنے کا رس خالی پیٹ پینے سے صحت پر حیرت انگیز اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

 آج ہم آپ کو گنے کا جوس خالی پیٹ پینے کو فوائد بتاتے ہیں:

فوری انرجی کا ذریعہ:

فائل فوٹو
فائل فوٹو

گنے میں بڑی مقدار میں گلوکوز   پایا جاتا ہے جس کے باعث  نہار منہ یعنی خالی پیٹ گنے کا رس نا صرف موڈ کو خوشگوار کرتا ہے  بلکہ آپ کو توانائی بھی فراہم  کرتا ہے ۔

پانی کی کمی  دور کرنے اور جسم سے زہریلے مادوں  کے اخراج کیلئے بہترین:

گرمیاں شروع ہوتے ہی زیادہ پسینہ آنے لگتا ہے جس سے جسم میں پانی اور نمکیات کی کمی   پیدا ہوجاتی ہے یہ صورتحال  ہیٹ اسٹروک کی وجہ   تو کبھی  بلڈ پریشر کا باعث بن جاتی ہے۔ 

گنے کا جوس جسم میں پانی کی کمی کو دور کرتا ہے اور ساتھ ہی جسم سے زہریلے مادوں کو دور کرکے جسم کو صاف رکھتا ہے۔ 

غذائیت کا پاور ہاؤس:

فائل فوٹو
فائل فوٹو

گنے کے جوس کو غذائیت کا پاور ہاؤس بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس میں اے، بی کمپلیکس اور وٹامن سی کے ساتھ منرلز اور کیلشیم پایا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ گنے کے رس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ  قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے ساتھ ہی  اس سے  دانت اور ہڈیاں بھی مضبوط ہوتی ہیں  مزید برآں گنے کا رس  نظام ہاضمہ کیلئے بہترین ہے۔

جلد کو نکھارے: 

گنے کے رس میں موجود وٹامن اور منرلز صحت کے ساتھ ساتھ جلد کو بھی خوبصورت بناتے ہیں،گنے کے استعمال سے جلدی مسائل جیسا کہ دانے، داغ اور جلد کا روکھا پن دور ہوتا ہے۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

22,017FansLike
0FollowersFollow
21,200SubscribersSubscribe
- Advertisement -

Latest Articles