22.4 C
Pakistan
Monday, August 15, 2022

کیس کے دوران امبر ہرڈ مگرمچھ کے آنسو بہا رہی تھیں، جج

نیویارک: جانی ڈیپ اور امبر ہرڈ کے کیس کے ایک جیوری ممبر نے کہا ہے کہ ہتک عزت کیس میں اداکارہ کے چہرے کے تاثرات نے ہم سب کو بےحد پریشان کیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ  کے مطابق  جانی ڈیپ اور امبر ہرڈ ہتک عزت کیس کے ٹرائل میں 7 جیوری اراکین تھے جن میں سے ایک رکن نے  اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں جانی ڈیپ کے حق میں دیے گئے فیصلے کی وجوہات بتا دی ہیں۔

گڈ مارننگ امریکا‘ نامی پروگرام میں انٹرویو دیتے  ہوئے  اس  جیوری رکن نے کہا کہ ایمبر کا رونا اور جیوری کو دیکھتے ہوئے اس کے چہرے کے تاثرات نے ہم سب کو بہت پریشان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایمبر ایک جواب دے کر اس کے بعد رونا شروع ہوجاتیں اور دو سیکنڈ کے بعد ان کا رونا بالکل ختم ہوجاتا، ہم میں سے چند نے اس حرکت کو مگرمچھ کے آنسو قرار دیا تھا۔

جیوری رکن کا کہنا تھا کہ باقی اراکین نے جانی ڈیپ کی بات کو زیادہ قابل قبول سمجھا، سوالوں کا جواب دیتے ہوئے اُن کے تاثرات زیادہ حقیقی تھےاور پورے ٹرائل کے دوران جانی ڈیپ نے اپنے جذبات کو قابو میں رکھا۔

یاد رہے کہ ہتک عزت کیس میں 7 ہفتوں کے ٹرائل کے دوران کئی مرتبہ امبر ہرڈ کو روتے اور چلاتے ہوئے خود کو بے گناہ ثابت کرنے کی کوشش کرتے دیکھا گیا تھا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہوئی تھیں۔

تاہم جیوری نے جانی ڈیپ کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے امبر ہرڈ کو حکم دیا تھا کہ وہ جانی ڈیپ کو 10  ملین سے زائد ہرجانہ ادا کریں لیکن بعد میں جانی ڈیپ نے ان سے پیسے لینے سے انکار کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

22,017FansLike
0FollowersFollow
20,000SubscribersSubscribe
- Advertisement -

Latest Articles