23.8 C
Pakistan
Sunday, October 1, 2023

کھائی میں گرنے والی بس کے مسافروں پرمکھیوں کا حملہ؛ 6 ہلاک

وسطی امریکا کے ملک نکارا گوا میں سڑک سے پھسل کر 165 گہری کھائی میں گرنے والی بس ایک درخت سے ٹکرائی جس پر شہد مکھیوں نے مسافروں پر حملہ کردیا تھا۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق درخت سے بس ٹکرانے کی وجہ سے مکھیوں کا چھتا ٹوٹ گیا تھا جس پر بھپری ہوئی شہد کی مکھیوں کے جھنڈ نے مسافروں پر حملہ کردیا۔ بس میں 45 مسافر سوار تھے۔مکھیوں کے ڈسے جانے پر مسافروں کی حالت بگڑ گئی جنھیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم دوران علاج 6 مسافروں نے دم توڑ دیا۔ جن میں ماں اور بیٹی بھی شامل ہیں۔ 5 مسافروں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ مکارا گوا میں افریقی مکھیوں کی آماج گاہ ہے جو عام شہد مکھیوں کے مقابلے میں زیادہ خطرناک ہوتی ہیں اور ان کا ڈنک جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔برزایل میں بھی ان افریقی مکھیوں کے ڈسے جانے سے ہلاکتیں معمول ہیں۔ برازیل سے یہ مکھیاں سفر طے کرتے امریکا پہنچتی ہیں۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

22,017FansLike
0FollowersFollow
21,200SubscribersSubscribe
- Advertisement -

Latest Articles