کورونا کا پھیلاؤ، حکومت کا پابندیاں سخت کرنے فیصلہ

0
22

ملک بھر میں کورونا کی تباہ کاریوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث حکومت کو تشویش لاحق ہے ۔ کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی کے باعث ہسپتالوں پر دباؤ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے ۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا کے حوالے آج اہم اجلاس ہو رہا ہے جس میں مختلف  تجاویز پر غور کیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق ایک تجویز یہ بھی ہے کہ شام چھ بجے سے سحری تک کاروبار مکمل بند کردیا جائے جبکہ دوسری تجویز یہ ہے کہ جن شہروں میں کورونا کیسز کی شرح دس فیصد سے زیادہ ہے وہاں مکمل لاک ڈاؤن لگا دیا جائے ۔ زرائع کے مطابق شام کے اوقات میں صرف پٹرول پمپس، ویکسی نیشن سنٹرز، فارمیسز کھلی رکھنے، ہفتہ ، اتوار کو کاروباری سرگرمیاں مکمل بند کرنے تاہم ہفتہ، اتوار پٹرول پمپ، فارمیسی، سبزی ، پولٹری شاپس کھلی رکھنے کی تجاویز شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here