کورونا ویکسین ، پاکستان کے لئے بڑی خبر

0
46

اس وقت دنیا کورونا سے بچاؤ کے لئے کورونا ویکسین کے حصول کے لئے کوشاں ہے ۔ دنیا کا ہر ملک اپنے عوام کے لئے کورونا ویکسین حاصل کرنا چاہتا ہے تاہم بعض ممالک کو ابھی تک ویکسین نہیں مل سکی جبکہ پاکستان چین سے ویکسین کی پہلی کھیپ حاصل کر چکا ہے ، اور اب

ادارۂ صحت  کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو مفت کورونا ویکسین کوویکس پلیٹ فارم سے ملے گی۔ کوویکس پاکستان کی 20 فیصد آبادی کو مفت کورونا ویکسین فراہم کرے گا۔

پاکستان کو کوویکس سے کورونا ویکسین کی 4 کروڑ 55 لاکھ ڈوزز ملیں گی، کوویکس پاکستان کو مفت کورونا ویکسین مراحلہ وار فراہم کرے گا۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے  میں آسٹرا زنیکا اور دوسرے میں فائزر کورونا ویکسین ملے گی۔ کوویکس جون تک پاکستان کو کورونا ویکسین کی ایک کروڑ 71 لاکھ خوراکین فراہم کرے گا۔پاکستان کو آئندہ ماہ پہلی کھیپ میں آسٹرازنیکا کی 70 لاکھ ڈوزز ملیں گی۔

کوویکس پاکستان کو کورونا ویکسین کی دوسری کھیپ جون میں فراہم کرے گا، جبکہ دوسرے مرحلے میں پاکستان کو کورونا ویکسین کی 1 کروڑ ایک لاکھ خوراکیں ملیں گی۔ پاکستان گاوی کے زریعے کوویکس سے مسلسل رابطے میں ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here