لاہور ( جنرل رپورٹر ) کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں “ڈاکٹرز بطور والدین: چیلنجز اور فلاح” کے موضوع پرسیشن کا انعقاد وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز کی صدارت میں ہو ا جس کا اہتمام یونیورسٹی کے شعبہ چائلڈ اینڈ فیملی سائیکاٹری اور اکیڈمک ڈپارٹمنٹ آف سائیکاٹری اینڈ بیہیویورل سائنسز نے کیا تھا ۔اس موقع پر ڈاکٹر محمد ذیشان نے ڈاکٹروں کے والدین کو درپیش مختلف چیلنجز پر توجہ مرکوز کی اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ اگر آپ ایک ڈاکٹر اور والدین ہیں اور آپ دونوں کو چیلنجنگ محسوس کر رہے ہیں تو آپ اکیلے نہیں ہیں۔ انہوں نے والدین کو اپنے بچوں کے ساتھ بامعنی تعلقات استوار کرنے میں مدد کرنے اور خود پر زیادہ سختی نہ کرنے کی تجاویز دیں جبکہ وائس چانسلرپروفیسر محمود ایاز نے کام کی زندگی میں توازن کے اپنے تجربات شیئر کیے اور نوجوان ڈاکٹروں کو ہمارے معاشرے میں بچوں کی دیکھ بھال کے مختلف مثبت پہلوؤں کے بارے میں مشورہ دیا جو دادا دادی کے ساتھ اجتماعی والدین کی ذمہ داری اٹھاتے ہیں۔سیشن کے پینلسٹ میں پروفیسر آفتاب آصف، پروفیسر بلقیس شبیر، پروفیسر ہارون حامد، پروفیسر عائشہ ملک، اور پروفیسر اصغر نقی شامل تھے۔ آخر میں تمام پینلسٹ اور مہمان مقررین میں اسناد اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔