15.1 C
Pakistan
Thursday, April 22, 2021

کراچی ٹیسٹ: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو سات وکٹوں سے شکست دے دی

دنیائے ٹیسٹ کرکٹ کی دو بڑی ٹیموں کے درمیان بڑا مقابلہ ہوا ۔ جنوبی افریقہ پہلی اننگ میں دو بیس رنز بنا سکی اور کوئی بھی بلے باز پاکستانی باولرز کا جم کر مقابلہ نہ کر سکا ۔ جبکہ پہلی اننگ میں پاکستان کا اغاز بھی مثبت نہیں تھا  تاہم چار وکٹیں گنوانے کے بعد پاکستانی بلے بازوں نے جنوبی افریقہ کے باولرز کا جم کر مقابلہ کیا اور رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا ۔۔ فواد عالم نے اپنے ہوم گراونڈ میں پہلی سنچری جڑی جبکہ اظہر علی نے ففٹی سکور کی جس کے باعث پاکستان نے پہلی اننگ میں تین سو اٹھاون رنز سکور کئے دوسری اننگ میں جنوبیہ افریقہ نے محطاط انداز سے اننگ کا اغاز کیا دونوں اوپنرز نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم جنوبی افریقہ کے بلے باز ایک بار پھر پاکستانی سپن اٹیک کا سامنا نہ کر سکے ۔ اور ان وقفتے وقفے سے ان کی وکٹیں گرتی رہیں ۔ یوں پوری ٹیم دو سو اٹھاون رنز بنا کرر پویلین لوٹ گئی ۔ْ پاکستان کو جیت کے لئے اٹھاسی رنز کی ضرورت تھی ج اس نے تین وکٹوں پر پورئے کر لئے ۔ دوسری اننگ میں بابر اعظم نے تیس، اظہر علی نے اکتیس ، عابد علی نے دس اور عمران بٹ نے بارہ تنز بنائے جبکہ چونتیس سالہ سپن باولر نعمام علی نے پانچ وکٹیں حاصل کیں ۔ یاسر شاہ نے پہلی اننگ میں تین جبکہ شاہین شاہ ٓفریدی نے دو وکٹیں اڑائیں ۔ یوں پاکستان نے میچ میں کامیابی سمیٹی ۔ پاکستان نے سات برس بعد جنوبی افرقیہ کی ٹیم کے خلاف کوئی ٹیسٹ میچ جیتا ۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

21,849FansLike
0FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -

Latest Articles