22.6 C
Pakistan
Tuesday, September 27, 2022

ڈاکٹر سلمان کاظمی نے کہا ہے کہ ہر سال 14اگست پرہیڈ انجری کا شکار مریضوں کو ہسپتالوں کی ایمرجنسیوں میں لایاجاتاہے

لاہور(جنرل رپورٹر ) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سلمان کاظمی نے کہا ہے کہ ہر سال 14اگست پر کے مریضوں کو ہسپتالوں کی ایمرجنسیوں میں لایاجاتاہے، جن میں بہت سے مریض راستے میں دم توڑ چکے ہوتے ہیں۔یوم آزادی کے نام پر نوجوان اپنی موٹر سائیکلوں کے سائلنسرز اُتار کرسٹرکوں پر ون ویلنگ کرنا شروع کر دیتے ہیں،جس کے نتیجے میں بہت زیادہ حادثات پیش آتے ہیں۔انہوں نے ڈی آئی جی آپریشن اور ڈی آئی جی ٹریفک پولیس سے اپیل کی ہے کہ 14اگست سے پہلے غلط موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے، اور شہر بھر میں جنرل ہولڈ اپ کیا جائے ،جو شخص تیز رفتاری کرتا یا ون ویلنگ کرتا نظر آئے اس کو گرفتار کرکے جیلوں میں ڈالا جائے۔ان کا مزید کہناتھاکہ 13اور 14 اگست کو ڈبل سواری اور 25 سال تک نوجوانوں کے،موٹر سائیکل چلانے پر پابندی لگائی جائے،تاکہ ٹریفک حادثات سے بچا جاسکے۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

22,017FansLike
0FollowersFollow
20,100SubscribersSubscribe
- Advertisement -

Latest Articles