22.4 C
Pakistan
Monday, August 15, 2022

چودھواں پی ایم اے ریڈیالوجی لانگ پری پیٹری کورس کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان اور سوسائٹی آف ریڈیالوجی پاکستان کے اشتراک سے منعقد ہوا

لاہور ( ) چودھواں پی ایم اے ریڈیالوجی لانگ پری پیٹری کورس کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان اور سوسائٹی آف ریڈیالوجی پاکستان کے اشتراک سے منعقد ہوا۔کورس کی اختتامی تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل (Vice President CPSP) مہمان خصوصی تھے۔تقریب میں صدر پی ایم اے لاہور پروفیسرڈاکٹر اشرف نظامی نے شرکاء کو کورس کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا ا۔ انہوں نے ریڈیالوجی کی فیکلٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ریڈیالوجی میں پاس ہونے والوں کی شرح 70%سے زائد ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایم اے مستقبل قریب میں آرتھوپیڈک سرجری، جنرل سرجری، گائنی آبس، پیڈیاٹرکس، آپتھالمالوجی، پیتھالوجی اور میڈیسن کے شعبہ جات کیلئے بھی پری پیٹری کورسز کا انعقاد کرے گی۔
کورس کے اختتام پرمہمان خصوصی پروفیسر خالد مسعود گوندل نے پی ایم اے کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ کالج آف فزیشنزاینڈ سرجنز پی ایم اے کے ساتھ ملکر سائنس، تحقیق، اور ٹریننگ کے پروگرامز کو جاری رکھے گا۔ انہوں نے پی ایم اے کے عہدیداران اور ریڈیالوجی فکیلٹی کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔اس تدریسی پروگرام میں ڈاکٹر واجد علی، ڈاکٹر ذیشان رشید مرزا، ڈاکٹر نواز رشید، ڈاکٹر رفعت شہزاد، ڈاکٹر شہزاد کریم بھٹی اور ڈاکٹر اقبال حسین ڈوگر نے کورس کے شرکاء کو ممتحن کی حثییت سے لیکچرز اور ہینڈ آن ٹریننگ دی۔جبکہ برطانیہ سے ڈاکٹر نعمان بشیر برلاس نے آن لائن تدریسی لیکچر دیا۔ اس تدریسی پروگرام میں 35 ملکی اور غیر ملکی پوسٹ گریجوایٹ ٹرینی ڈاکٹرز نے شرکت کی۔
تقریب کے آخرمیں شرکاء میں سرٹیفکیٹ جبکہ ٹرینرز کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔ پی ایم اے کے پنجاب کے صدر پروفیسر تنویر انور نے مہمان خصوصی پروفیسر خالد مسعودگوندل اور کورس ڈائریکٹر ڈاکٹر واجد علی کواعزازی شیلڈ پیش کی۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

22,017FansLike
0FollowersFollow
20,000SubscribersSubscribe
- Advertisement -

Latest Articles