25.8 C
Pakistan
Sunday, October 1, 2023

چلڈرن ہسپتال میں مریض بچے کی ہلاکت اور لواحقین کی جانب سے ڈاکٹر کو تشدد کا نشانہ بنانے کے خلاف لاہور سمیت پنجاب بھرکے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال

لاہور(مدثر قدیر )چلڈرن ہسپتال میں مریض بچے کی ہلاکت اور لواحقین کی جانب سے ڈاکٹر کو تشدد کا نشانہ بنانے کے خلاف لاہور سمیت پنجاب بھرکے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال ہفتہ کے روز بھی جاری رہی ڈاکٹرز نے او پی ڈی کا مکمل بائیکاٹ کیا میو ہسپتال اور لاہور جنرل ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز نے سیکورٹی بل منظور کرنے اور ڈاکٹروں کو تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث ہسپتالوں میں دور دراز سے علاج معالجہ کی کی غرض سے آنے والے غریب اور لاچار مریض درد اور تکلیف میں تڑپتے رہے اور بغیر علاج کے واپس گھروں کو لوڈ گئے ،جبکہ ینگ ڈاکٹرز نے ایک بار پھر اپنے مطالبات دھراتے ہوئے کہا ہے کہ سیکورٹی بل فوری منظور کیا جائے ،ڈاکٹر پر تشدد کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ،ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے اور ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرتے ہوئے نئے ڈاکٹروں کی بھرتی کی منظوری دی جائے انہوں عزم ظاہر کیا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا ۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

22,017FansLike
0FollowersFollow
21,200SubscribersSubscribe
- Advertisement -

Latest Articles