25.8 C
Pakistan
Sunday, October 1, 2023

پی ٹی آئی کی پہلی بڑی سیاسی آزمائش، عمران خان گرفتار 

یوں توں گزشتہ ایک سال سے پی ٹی آئی رہنما ؤں کی گرفتاری  اور رہائی  کا سلسلہ جاری ہے مگر سب سے بڑی گرفتاری گزشتہ روز عمل میں آئی جب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطہ سے رینجرز نے گرفتار کر کے نیب کے حوالے کر دیا ۔ سیاسی رہنماؤں کیلئے گرفتاری اور جیل جانا کوئی انہونی بات نہیں ہوتی بلکہ جیل جانے سے سیاسی رہنماؤں کی شہرت میں ہی اضافہ ہوتا ہے ، اس ضمن میں کئی ایک مثالیں دی جا سکتی ہیں ، نیلسن منڈیلا ، اپنی قوم کے عظیم رہنما تھے اُنہوں نے اپنی آدھی عمر جیل میں گزاری ، اسی طرح نواز شریف ، شہباز شریف ، ذوالفقار علی بھٹو ، آصف زرداری اور پاکستان کے کئی دیگر سیاستدان بھی گرفتار ہوئے ، ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا ، اسی طرح پی ٹی آئی کے حسان نیازی ، اعظم سواتی ، علی زیدی ، علی امین گنڈا پور سمیت کئی رہنما گرفتار ہوئے اور عدالتوں سے رہائی بھی ملی ، مگر اب کی بار پارٹی کے چیئرمین کو ہی کر فتار کر لیا گیا ہے  یہی وجہ ہے کہ کہا جا سکتا ہے کہ یہ پی ٹی آئی کی سیاسی زندگی کی پہلی بڑی اور کڑی آزمائش ہے کیونکہ ہم دیکھ چکے ہیں حسان نیازی ، اعظم سواتی اورعلی امین گنڈا پور  پر مختلف شہروں میں مقدمات درج تھے پس انہیں پنجاب، سندھ اور بلوچستا  ن  کی سیر کرائی گئی ، اب عمران خان کیخلاف تو ایک سو اکیس سے زائد مقدمات درج ہیں جن میں پچاس کے قریب مقدمات دہشت گردی کے ہیں تو ان کا کیا بنے گا یقینا ایک بڑا سوسال ہے اور شائد یہی پی ٹی آئی والوں   کیلئے سب سے بڑی پریشانی بھی ہے اس کے ساتھ ساتھ یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ساتھ ہے  یا یون کہہ لیجیئے کہ عمران خان ہی پی ٹی آئی ہیں اب اُن کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کو بڑی سیاسی آزمائش کا سامنا ہے ، اس سیاسی آزمائش کا سامنا کرنے کیلئے پی ٹی آئی کی جانب سے جو طریقہ کار یا لائحہ عمل اختیار کیا گیا وہ غلط ہے اور ان کیلئے مستقبل میں مزید مشکلات کا باعث بن سکتا ہے ، عمران خان کی گرفتاری جنگل میں آگ کی طرح ملک بھر میں پھیل جاتی ہے ، پی ٹی آئی رہنماؤں کی طرف سے کارکنوں کو احتجاج کیلئے اُکسایا جاتا ہے نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ کارکن  گھروں سے نکلتے ہیں اور اُن کا نشانہ بنتی ہے پاک فوج ، کور کمانڈر کے گھروں پر حملہ کیا جاتا ہے یہاں تک کہ جی ایچ کیو کو بھی نشانہ بنایا جاتا ہے ، حیران کن پہلو یہ ہے کہ حملہ کرنے والے پی ٹی آئی کارکنوں  کو کسی نے روکا نہیں ، اُنہیں حملے کرنے کیلئے مکمل آزادی دی گئی ۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

22,017FansLike
0FollowersFollow
21,200SubscribersSubscribe
- Advertisement -

Latest Articles