پنڈی گھیب سے راولپنڈی جانے والی مسافر کوچ ٹرالر سے ٹکرا گئی سات افراد جاں بحق

0
44

پنڈی گھیب سے راولپنڈی جانے والی مسافر کوچ سامنے سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی ۔جس کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق ہو گئے

خوفناک حادثہ صبح سویرے پیش آیا ۔جب مسافر کوچ گلی جاگیر کے مقام پر
حیدر چوک کے قریب سامنے سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کا نتیجہ بھی خوفناک نکلا ۔۔ مسافر کوچ ٹرالر سے ٹکرانے کے بعد کھیتوں میں جاگری ۔ جس کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here