9.8 C
Pakistan
Monday, January 30, 2023

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ (مینٹل ہسپتال) میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی

لاہور ( جنرل رپورٹر) پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ (مینٹل ہسپتال) میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن سن کے کے ضلعی جنرل سیکرٹری کی حلف برداری کی گئی اور چیئرمین پیرامیڈیکل سٹاف محمد صدیق اور سرپرست اعلی محمد ندیم بٹ کی ریٹائرمنٹ پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔ تقریب میں مینٹل ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شکیل احمد مونگا، اے ایم ایس محسن شوکت، ڈی ایم ایس ڈاکٹر عتیق الرحمن، کنسلٹنٹ ڈاکٹر محمد وسیم، ڈاکٹر طیب سمیت پنجاب پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر محمد ارشد بٹ اور دیگر عہدیداران جن میں میں پی آئی سی سے لالہ انور، ماجد، اسلم معراج، چلڈرن ہسپتال سے شوکت مسیح، رفیق چشتی، وارث مسیح، فیاض، رضا مسیح، صدیق مسیح، سمز کالج سے فیصل جار ج، مرزا شہباز ، عمر، بابر گل، سروسز سے محمد ندیم، مہر اویس، چاند چشتی ،اشرف مسیح، لیاقت مغل، بلال بٹ ندیم مسیح، لیڈی ولنگڈن سے قاسم راجپوت، چودھری وسیم، سینئر نائب صدر پنجاب پی آئی ایم ایچ حافظ سجاد، خالد اعمانیول، ملک ریاض، صوبائی جنرل سیکرٹری رحمت سندھو، افتخار گجر، نعمت سردار، ارسلان بٹ و دیگر ملازمین نے شرکت کی۔ تقریب میں خالد اعمانوئل سے پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن ضلعی جنرل سیکرٹری لاہور کے عہدے کا حلف لیا گیا اور ریٹائر ہونے والے ملازمین کو شیلڈز پیش کی گئیں۔ اس موقع پر پنجاب پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر محمد ارشد بٹ نے کہا کہ ایسوسی ایشن اپنے ملازمین اور ساتھیوں کی فلاح و بہبود، تحفظ اور امداد کے لیے ہمیشہ صف اوّل کا کردار ادا کرتی آئی ہے اور اس مشن کو جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ ایسوسی ایشن کے نئے عہدیداران ایسوسی ایشن کی بہتری اور سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجہ اور خدمت کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔ اس موقع پر پر نومنتخب ضلعی جنرل سیکرٹری خالد اعمانیول نے عہد کیا کہ ملازمین کی خدمت اور مریضوں کے علاج کے لیے کاوشیں جاری رکھی جائیں گی۔ آخر میں ریٹائر ہونے والے ملازمین کو نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا گیا ۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

22,017FansLike
0FollowersFollow
20,500SubscribersSubscribe
- Advertisement -

Latest Articles