9.8 C
Pakistan
Monday, January 30, 2023

پشاور کی تاریخ کا ایک صدی سے بھی پرانا کلاک ٹاور زمانے کی بے حسی کا شکار ہو گیا

پشاور کی تاریخ کا امین،، ایک صدی سے بھی پرانا کلاک ٹاور زمانے کی بے حسی کا شکار ہو گیا ۔۔ غیرقانونی مچھلی منڈی کا پانی کلاک ٹاور کی بنیادوں کو کمزور کرنے لگاوقت اور زمانے کی بے حسی ۔۔۔
اندرون پشاور ایک سو بیس سال پہلے شان و شوکت کا نشان کلاک ٹاور وقت تو بتاتا ہے لیکن اس کی آواز ٹریفک اور بازار کے شور میں گم ہوگئی ہے
چار منزلہ گھنٹہ گھر کی عمارت کو اس کے گرد لگے مچھلی کے اسٹالز نقصان پہنچا رہے ہیں ۔۔۔
مچھلی کو تازہ رکھنے کے لیے استعمال ہونے والا پانی اس کی بنیادیں کھوکھلی کر رہا ہے ۔۔۔۔
مختلف ادوار میں شہری حکومتوں نے اس ٹاور کی صفائی ستھرائی اور رنگ و روغن کا بندوبست کیا۔۔
لیکن نت نئے رنگ و روغن نے اس قدیم ورثے کو داغ دار کیا ۔۔ اور اس کی اصل حالت برقرار نہ رہی ۔۔
اب یہ قدیمی ورثہ صرف ایک یادگار بن کر رہ گیا ہے
اس کی اصل حیثیت صرف آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ ہی بحال کر سکتا ہے جس کے پاس مہارت اور ضروری وسائل ہیں لیکن میونسپل انتظامیہ سے اس کا کنٹرول نہیں لیا جاسکا ۔۔معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ گھنٹہ کی تزئین و آرائش اور مرمت کے اقدامات اٹھائے جائیں گے
کلاک ٹاور پشاور کی تاریخ بیان کرتا ہے ۔۔
ملکہ وکٹوریہ کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے دوران تعمیر کئے گئے ٹاور پر لگا کتبہ بتاتا ہے ۔۔
پہلی جنگ عظیم میں اس شہر سے دو سو شہری برطانوی فوج کی طرف سے لڑے اور سات نے جانیں قربان کیں ۔۔۔
کلاک ٹاورکواس وقت کے کمشنر پشاور ایے ایف ڈی کننگھم سے منسوب کیا گیا تھا ۔۔۔
پشاور میں میونسپل انجینئر کے طور پر خدمات انجام دینے والے جیمز اسٹریچن نے کلاک ٹاور کا منصوبہ بنایا ۔۔۔
تعمیر کے لیے ایک بڑے تاجر بالمکند کیلاش ناتھ نے رقم عطیہ کی ۔۔
کلاک ٹاورکو نقصان پہنچانے والی مچھلی منڈی اوراس کی حالت زارسے لگتا ہے کہ پشاور کا یہ عالیشان اثاثہ زمانے کی بے حسی کا زیادہ وقت ترک مقابلہ نہیں کرپائے گا ۔۔۔
کلاک ٹاورکی دیکھ بھال شہری حکومت کے سپرد ہے ۔۔میئر پشاور سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ گندگی اور دیگر مسائل کے باعث تاریخی مقامات مسائل کا شکار ہیں محکمہ آثار قدیمہ کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کےلیے تیار ہیں ،
تاریخی کلاک ٹاورکو کوئی بچانے کے لیے آگے آئے گا یا نہیں ۔۔ یہ تو وقت ہی بتائے گا ۔۔۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

22,017FansLike
0FollowersFollow
20,500SubscribersSubscribe
- Advertisement -

Latest Articles