پاکستان نے ہانگ کانگ اور 6 افریقی ممالک کے لیے سفری پابندیاں عائد کردیں

0
14

افریقہ میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ پھیلنے کے باعث پاکستان نے ہانگ کانگ اور 5 افریقی ممالک کے لیے سفری پابندیاں عائد کردیں۔

این سی او سی کے اعلامیے کے مطابق جنوبی افریقہ، موزمبق، نمیبیا، لیسوتھو اور بوٹسوانا پر سفری پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

این سی اوسی کا کہنا ہے کہ تمام 6 ممالک کو کیٹگری سی میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت دنیا بھر میں جنوبی افریقہ سے کورونا ویرینٹ کے پھیلاؤ کے سبب تشویش پائی جاتی ہے۔

جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے تیزی سے پھیلنے کا انکشاف ہوا ہے۔

سائنسدانوں اور طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ نئے ویرینٹ پر ویکسین کا زیادہ اثر نہیں ہورہا۔ صورتحال پر غور کے لیے عالمی ادارہ صحت نے ہنگامی اجلاس بلالیا ہے۔

دوسری جانب برطانیہ نے 6 افریقی ممالک کو آج سے ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

یورپی یونین نے جنوبی افریقی ریجن کے ساتھ تمام سفری راستے منقطع کردیے ہیں۔

برسلز سے یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ افریقہ میں کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ پھیلنے کا خطرہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here