9.4 C
Pakistan
Friday, December 9, 2022

پاکستان سمیت دنیا بھر میں فارماسسٹوں کے حقوق کا عالمی دن منایا گیا

لاہور (مدثر قدیر ( پاکستان سمیت دنیا بھر میں فارماسسٹوں کے حقوق کا عالمی دن منایا گیا اس دن کو منانے کا عزم شعبہ فارمیسی کی جدید ریسرچ کو عوام تک پہچانا اور اس سے استفادہ کروانا ہے کہ مریض کو کون سی ادویات دینی ہیں اور کس سے بچانا ہے مگر پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں پر فارماسسٹوں کی خدمات اور ان کی اجازت کے بغیر ادویات دی جاتی ہیں جبکہ پاکستان ڈرگ ایکٹ2012 ءکے مطابق ادویات مریضوں کو فارماسسٹوں کے بغیر نہیں دی جانی چاہیے لیکن یہاں پر قانون کا کھلا مذاق ہوتا ہے اگر ڈاکٹر کی لکھی ہوئی ادویات کے سالٹ پر کوئی فارماسسٹ اعتراض کرتا ہے تو دوسری جانب ڈاکٹرز ناراض ہوجاتے ہیں اس حوالے سے پاکستان ڈرگ لائرزفورم کے صدر نور محمد مہر کہتے ہیں پوری دنیا میں فار ماسسٹوں کے حقوق کا عالمی دن منانے کا مقصد انکے مسائل کا حل نکالنا ، انکی کارکردگی ، ترقی ،ادویہ سازی میں مرکزی کردار، خاص کر کلینیکل فارماسسٹوں کی کارکردگی کو جانچنا شامل ہے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 26 ہزار فارماسسٹ بے روزگار ہیں جن میں پنجاب میں 14 ہزار سندھ میں 6 ہزار KP میں 3 ہزار بلوچستان میں 2 ہزار اور باقی دیگر کشمیر اور گلگت بلتستان میں موجود ہیں جبکہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں پر اسسٹنٹ بی کیٹیگری میٹرک پاس افراد کو بھی ادویات کا میڈیکل سٹور کا لائسنس جاری کیا جاتا ہے جو لمحہ فکریہ ہے ۔ دنیا بھر میں فارماسسٹ کے بغیر ادویات کی تقسیم ممکن نہیں مگر پاکستان میں 95 فیصد میڈیکل سٹوروں پر فارماسسٹ موجود نہیں ہوتے اور عطائیت عروج پر رہتی ہے یہی وجہ ہے کہ سٹیرائڈ ، نشہ آور ادویات اور بغیر ڈاکٹری نسخے کے ہر قسم کی اینٹی بائیوٹکس مل جاتی ہیں ۔اس موقع پر انھوں نے مزید کہا کہ ستمبر کے اوائل میں پنجاب حکومت نے ڈاکٹرز اور نرسز اسٹاف کی بھرتی پر پابندی ختم کی ہے جبکہ فارماسسٹو ں کی نوکریوں پر پابندی تاحال موجود ہے جو کہ فارماسسٹ کے ساتھ انتہائی زیادتی ہے ، حکومت تمام ہسپتالوں میں ہر ایک بیڈ پر ایک کلینکل فارماسسٹ کی تعیناتی کا حکم جاری کرے۔ واضح رہے کہ ملک میں فارماسسٹوں کی تعلیم کے 26سرکاری اور 92 غیر سرکاری کالجز موجود ہیں جو فارماسسٹ پیدا کررہے ہیں جبکہ بی کیٹگری کے 504ادارے کام کررہے ہیںاور 12 ادارے ایسے ہیں جو فارمیسی کے شعبہ میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کی تعلیم دے رہے ہیں۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

22,017FansLike
0FollowersFollow
20,300SubscribersSubscribe
- Advertisement -

Latest Articles