23.8 C
Pakistan
Sunday, October 1, 2023

وزیر اعظم شہباز شریف کا دو روزہ دورہ ترکیہ۔۔وزیر اعظم نے ترک صدر رجب طیب اردوغان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی

وزیر اعظم شہباز شریف کا دو روزہ دورہ ترکیہ۔۔وزیر اعظم نے ترک صدر رجب طیب اردوغان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔ وزیر اعظم نے مختلف سرمایہ کار کمپنیوں کے وفود سے ملاقاتیں بھی کیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا رجب طیب اردوغان کی دعوت پر دو روزہ دورہ ترکیہ۔۔وزیر اعظم نے پہلا دن ترک صدر کی تیسری تقریب حلف برداری اور سرمایہ کار کمپنیوں کے وفود سے ملاقاتوں کے نام کر دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوغان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی اور انہیں پاکستان کی عوام کی جانب سے تیسری بار منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ وزیر اعظم نے سرمایہ کار کمپنیوں کے نمائندہ وفود سے سیر حاصل ملاقاتیں بھی کیں۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چیئرمین پاک-یاترم اور پریزیڈنٹ DEIK نیل اولپاک کی ملاقات میں پاکستان میں قابل تجدید توانائی اور تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری پر گفتگو کی گئی۔ دولسار انجینئیرنگ عرفان آکر سے ہونے والی ملاقات میں پاکستان میں دولسار انجینئیرنگ کے جاری توانائی اور تعمیراتی منصوبوں پر گفتگو کی گئی۔ وزیرِ اعظم نے انادولو گروپ کے وفد سے بھی ملاقات کی۔ وفد میں کوکاکولا کے سی ای او کریم یاحی، اتیلا یرلیکایا چیف اسٹریٹجی آفیسر اور دیگر اعلی عہدیداران بھی شامل تھے۔ وزیرِ اعظم نے سرمایہ کار کمپنی کی پاکستان میں سرمایہ کاری اور اسکی وجہ سے ملک میں روزگار کی فراہمی کو سراہا۔ مزید ازاں وزیرِ اعظم شہباز شریف البیراک گروپ کے بورڈ آف دائیریکٹر کے چئیرمین احمد البیراک کے ساتھ بھی ملاقات کی۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

22,017FansLike
0FollowersFollow
21,200SubscribersSubscribe
- Advertisement -

Latest Articles