9.1 C
Pakistan
Wednesday, December 6, 2023

ورلڈکپ؛ قومی ٹیم کی روانگی کب ہوگی، شیڈول سامنے آگیا

قومی کرکٹ ٹیم بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کیلئے آج رات لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے رات 9 بجے دبئی کیلئے روانہ ہوگی بعدازاں مختصر قیام کے بعد حیدرآباد پہنچے گی۔بھارت کی جانب سے قومی ٹیم کے ویزوں میں تاخیر کے باعث دبئی میں قیام مختصر کردیا گیا ہے۔بھارتی حکام نے گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے احتجاج کے بعد 33 رکنی اسکواڈ اور سپورٹ اسٹاف کے ویزے جاری کیے تھے۔

دوسری جانب پاکستانی شائقین کرکٹ کے ویزوں کے حوالے سے تاحال کوئی پیشرفت سامنے نہیں آئی ہے جس کے باعث تشویش موجود ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ محض 250 پاکستان شائقین کو ویزے دیئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کو 29 سمتبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اَپ میچ میں بھی حصہ لینا ہے۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

22,017FansLike
0FollowersFollow
21,400SubscribersSubscribe
- Advertisement -

Latest Articles