ناظم جوکھیو پی پی MPA کے حکم پر قتل ہوا، بھائی کا الزام

0
16

پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی کے مہمانوں کے شکار کی ویڈیو وائرل کرنے والے ناظم جوکھیو کی کراچی میں جان لے لی گئی ، وزیر اعلیٰ سندھ نے قتل پر ایف آئی آر ورثاء کی مرضی سے درج کرنے کی ہدایت کردی۔

مقتول ناظم جوکھیو کے بھائی نے الزام لگایا ہے کہ بھائی نے پیپلز پارٹی کے ایم پی اے جام اویس کے مہمانوں کے شکار کی ویڈیو وائرل کی تھی ، جس پر جام اویس نے ناظم جوکھیو کو اپنے گھر بلایا، تشدد کیا اور جان لے لی۔

مقتول کے بھائی کاکہنا ہے کہ سر دارجام عبد الکریم نے بھائی کو جام ہاؤس لانے کا حکم دیا، جب کچھ دیربعد میں جام ہاؤس گیا تو بتایا گیا کہ تمہارا بھائی مرگیا ہے، اس سلسلے میں جام اویس اور سردارجام عبدالکریم سے رابطے کی کوشش کی تو دونوں اراکین اسمبلی کے موبائل نمبربند ملے ،واٹس اپ پربھی دستیاب نہیں تھے۔

واضح رہے کہ جام اویس ٹھٹھہ سے رکن سندھ اسمبلی اور ان کے بھائی جام عبدالکریم ملیر سے رکن قومی اسمبلی ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here