22.6 C
Pakistan
Tuesday, September 27, 2022

میو ہسپتال میں ادویات چوری کا معاملہ ، ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر منیر احمد ملک نے انکوائری مکمل کر تے ہوئے ابتدائی انکوائری رپورٹ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کو بھجوا دی

لاہور(جنرل رپورٹر)میو ہسپتال میں ادویات چوری کا معاملہ ، ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر منیر احمد ملک نے انکوائری مکمل کر تے ہوئے ابتدائی انکوائری رپورٹ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کو بھجوا دی۔اس کے ساتھ انکوائری رپورٹ انٹی کرپشن کو بھی بھجوا دی گئی ہے۔ ادویات چوری کیس میں لطیف ڈسپنسر مبشر زکریا اور اعجاز صادق پہلے سے گرفتار ہیں۔رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ ملزمان ادویات رکشہ پر لوڈ کر کے لیجا رہے تھے۔ڈاکٹر صفدر علی شاہ پروفیسر آف یوروالوجی کی نشاندہی پر ایم ایس میو ڈاکٹر منیر ملک نے انکوائری کروائی جس کے بعد انکشاف ہوا کہ ادویات کی من پسند کمپنی سے غیر قانونی خریداری کی گئی ہے۔رپورٹ میں ایم ایس نے محکمہ کو ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر اور دیگر ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا لکھ دیا اور ایم ایس کی جانب سے کرپشن میں شامل تمام ملازمین کو اہم ذمہ داریوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔انکوائری رپورٹ میں ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر سرجیکل سٹور عاصمہ حنیف، عبدالرحیم ،ہاشم اعجاز فارماسسٹ، آصف ملہی، آصف یوسف سٹورکیپر کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

22,017FansLike
0FollowersFollow
20,100SubscribersSubscribe
- Advertisement -

Latest Articles