میجرمحمد شبیر شریف شہیدکا واں یوم شہادت آج منایا جا رہاہے،یوم شہادت کے موقع پر میجر شبیر شریف شہید کے مزار پر پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔میجر شبیر شریف نے
6 دسمبر1971 کو اپنی جان وطن پر قربان
پاک فوج کے بہادر آفیسر کا یوم شہادت، میجر شبیر شریف شہید کے مزار پر پروقار تقریب کا اہتمام ، میجر جنرل ملک امیر محمد نے آرمی چیف کی جانب سے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی
میجرمحمد شبیر شریف شہیدکا یوم شہادت ،،،، 1971 کی پاک بھارت جنگ میں وطن پر قربان ہوئے،،،،مادر وطن کے لیے جان نچھاورکرنے پر نشان حیدرسے نوازا گیا۔۔
میجر محمد شبیر شریف اپریل 1961 پاک فوج کے 29 ویں لانگ کورس کا حصہ بنے ،اعزازی شمشیر کیساتھ پاس آوٹ ہوئے اور 19 اپریل 1964 کو 6 فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا، انہیں یکم اکتوبر 1965 کو لیفٹیننٹ ، 19 اپریل 1966 کو کیپٹن اور 19 اپریل 1970 کو میجر کے عہدے پر ترقی دی گئی۔
1965 کی جنگ میں جرات اور بہادری پر میجر شبیر شریف کو ستارہ جرات سے نوازا گیا۔ 1971 کی جنگ میں بھی میجر شبیر شریف نے دشمن پر اپنی دھاگ بٹھا دی ، جنگ کے دوران سلیمانکی ہیڈ ورکس پر قبضہ برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ادا کیا جبکہ 4 سے 6 دسمبر کے دوران بحیثیت کمپنی کمانڈر بہادری کیساتھ دشمن کا مقابلہ کیا،6 فرنٹیئر فورس کا یہ آپریشن ہندوستانی فوج کے لیے اس قدر ذلت آمیز تھا کہ 12 دنوں میں انہیں اس سیکٹر میں تین بار جنرل آفیسر کمانڈنگ اور بریگیڈ کمانڈرز تبدیل کیے۔ 6 دسمبر کو ہندوستانی فوج نے ٹینکوں کے ساتھ ایک اور بڑا جوابی حملہ شروع کیا تو میجر شبیر شریف نے بھارتی ٹینکوں پر بہادری سے وار جاری رکھے اوراس دوران دشمن کی گولی لگنے سے جام شہادت نوش کر گئے، قوم کو اپنے اس بہادر سپوت پر ناز ہے ۔۔