22.4 C
Pakistan
Monday, August 15, 2022

مکتوب شاہ محمود اور عمران خان سے چُھپایا جا رہا تھا، حلق میں اُنگلی ڈال کر نِکلوایا: شہبا گل

عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گِل پاکستانی سفارت کار کے مکتوب سے متعلق نئی کہانی سامنے لے آئے۔

شہباز گل نے کہا کہ یہ مکتوب شاہ محمود قریشی اور عمران خان سے چُھپایا جا رہا تھا، ہم نے حلق میں اُنگلی ڈال کر  نِکلوایا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ مکتوب کس نے چُھپایاتو  یہ بتانے کی ذمے داری صحافیوں پر ڈال دی اور کہا کہ صحافیوں کو ان سے زیادہ علم ہے کہ مکتوب کس نے چُھپایا۔

صحافیوں نے سوال کیا کہ مکتوب چُھپانے کے ذمے داروں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی؟ تو شہباز گِل سوال ٹال گئے اور کہا کہ اس وقت ہماری حکومت کی توانائیاں سازش کا مقابلہ کرنے میں صرف ہو رہی تھیں، اس وقت محاسبہ کرنا ممکن نہیں تھا اور محاسبہ کیا جاتا تب بھی ملوث لوگوں کو چُھڑا لیا جاتا۔

دوسری جانب شاہ محمود قریشی خود ٹی وی چینل پر بتا چکے ہیں کہ انہوں نے یہ مراسلہ آنے کے دو دن بعد ہی دیکھ لیا تھا اور عمران خان کو بھی بتا دیا تھا۔ اب سوچنے کی بات یہ ہے کہ شاہ محمود قریشی جھوٹ بول رہے ہیں یا شہباز گل؟

5 اپریل 2022 کو ایک ٹی وی پروگرام میں شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ مراسلہ آنے کے ایک دو دن بعد اُن کی نظر سے گزرا تھا اور جب مراسلہ اُن کے علم میں آیا تو انہوں نے اپنی تشویش کا اظہار کیا اور اُس وقت کے وزیر اعظم عمران خان کو بھی آگاہ کیا کہ یہ ایک چیز آئی ہے جو کہ قابلِ غور ہے، اس کے علاوہ تشویش سے مختلف اسٹیک ہولڈرز کو بھی آگاہ کیا گیا تھا۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

22,017FansLike
0FollowersFollow
20,000SubscribersSubscribe
- Advertisement -

Latest Articles