23.8 C
Pakistan
Sunday, October 1, 2023

مقبوضہ وادی کے 11 سالہ بچے کا کشمیری گانا سوشل میڈیا پر وائرل

اننت ناگ: مقبوضہ کشمیر کےضلع اننت ناگ سے تعلق رکھنے والے 11 سالہ بچے کی جادو بھری آواز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

11 سالہ آیان سجاد کی ایک میوزِک ویڈیو ’بے درد دادِ چانے‘ ریلیز ہوئی ہے، جسے سوشل میڈیا صارفین نے کافی پسند کیا۔

یوٹیوب پر اس ویڈیو کے اب تک 13 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں جبکہ مقبوضہ وادی میں یہ میوزک ویڈیو ٹرینڈنگ میں ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں آیان کا کہنا تھا کہ اس  نے اپنے سفر کا آغاز چھوٹی تقریبات اور شادیوں سے کیا اور گانے کے کئی مقابلوں میں بھی حصہ بھی لیا ہے۔
آیان سجاد نے بتایا کہ میرے خاندان نے پہلے دن سے میرا ساتھ دیا ہے، میرے والد کی خواہش ہے کہ میں میوزک انڈسٹری میں اپنا کیریئر بناؤں، میں اپنی تعلیم اور میوزک دونوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتا ہوں۔
آر جے عمر کی ہدایت کاری میں ترتیب دیے گئے گانے’بے درد دادِ چانے‘ کو کشمیری زبان میں گایا گیا ہے جس میں صوفی تھیم اور پاپ ریپ دونوں موجود ہیں۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

22,017FansLike
0FollowersFollow
21,200SubscribersSubscribe
- Advertisement -

Latest Articles