15.1 C
Pakistan
Thursday, April 22, 2021

معروف اداکار اعجاز درانی انتقال کر گئے

پاکستان فلم انڈسٹری میں لیجینڈ کی حیثیت رکھنے والے معروف اداکار اعجاز درانی طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئے ۔۔اُنہوں نے چھیاسی برس عمر پائی اور کئی یادگار فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ فلم ہیر رانجھا  میں اُنہوں نے رانجھا کا کردار نبھایا جو ہمیشہ کے لئے امر ہو گیا ۔ رانجھا کا کردار ٓج بھی لوگوں کو یاد ہے ۔۔

 

اعجاز درانی اُنیس سو پینتیس میں جلال پور جٹاں کے نواحی گاوں میں پیدا ہوئے اور فلم ناہید میں پہلی بار جلوہ گر ہوئے ۔ اس کے بعد اُنہوں نے کئی شہرہ افاق فلموں میں کام کیا ۔

فلم ساز داؤد چاند کی اردو فلم ’مرزا صاحباں‘ میں بھی وہ سائیڈ ہیرو تھے۔ تاہم 1957 کی ریلیز فلم ’بڑا آدمی‘ میں بطور ہیرو ان کی پہلی فلم تھی جسے ہمایوں مرزا نے ڈائریکٹ کیا’دوستی‘، ’ہیر رانجھا‘، ’شعلے‘ جیسی باکس آفس پر تہلکہ مچا دینے والی فلمیں بحیثیت فلم ساز اعجاز درانی کے کریڈٹ پر ہیں۔

 

انہوں نے پہلی شادی ملکہ ترنم نور جہاں سے اور دوسری شادی فردوس سے کی لیکن دونوں شادیاں طلاق پر ختم ہوئیں۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

21,849FansLike
0FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -

Latest Articles