9.8 C
Pakistan
Monday, January 30, 2023

مراد راس نے آزاد جموں کشمیر دیوان علی خان چغتائی سے لاہور میں اہم ملاقات کی

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے وزیر تعلیم ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری آزاد جموں کشمیر دیوان علی خان چغتائی سے لاہور میں اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر تعلیم آزاد جموں کشمیر دیوان علی خان کی جانب سے وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کو 80 لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا گیا۔ امدادی چیک جنوبی پنجاب میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی سکولوں کی تباہی کیلئے دیا۔ اس موقع پر وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب مراد راس کا کہنا تھا کہ وزیر تعلیم آزاد جموں و کشمیر دیوان علی خان اور آزاد جموں و کشمیر حکومت کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں اور اُن کے جذبہ خیر سگالی کے لئے ان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں. مراد راس نے کہا کہ سیلاب کی بدولت ہمارے جنوبی پنجاب کے بہت سے سرکاری سکول متاثر ہوئے تھے اور ان تمام سکولوں کی مکمل طور پر بحالی کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں. صوبائی وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ امدادی چیک جنوبی پنجاب میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی سکولوں کی تباہی کیلئے انتہائی مددگار ثابت ہو گا. انہوں نے کہا کہ ہمارے بچوں کا تعلیمی نقصان کسی صورت قابلِ قبول نہیں، ہمارے بچے ہمارے ملک کا مستقبل ہیں ان کی بہتر سے بہتر تعلیم و تربیت کے لئے تمام تر اقدامات کر رہے ہیں۔ اس موقع پر وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے وزیر تعلیم آزاد جموں و کشمیر دیوان علی خان کو محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کے حال ہی میں مکمل طور پر فعال ہونے والے ڈیٹا سینٹر کا دورہ بھی کروایا۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

22,017FansLike
0FollowersFollow
20,500SubscribersSubscribe
- Advertisement -

Latest Articles