8.4 C
Pakistan
Wednesday, December 7, 2022

لمپی سکن ویکسین امپورٹ بارے ٹیکنیکل کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد

لاہور 16 ستمبر 2022 : صوبائی وزیر لائیوسٹاک سردار شہاب الدین کی خصوصی ہدایت پر لمپی سکن ویکسین امپورٹ بارے ٹیکنیکل کمیٹی کے اجلاس کا انعقادہوا۔اجلاس کی صدارت کنوینئر کمیٹی ڈائریکٹر جنرل (توسیع) نے کی۔اجلاس میں ویکسین امپورٹ بارے تکنیکی معاملات زیرِ بحث آئے ۔صوبائی وزیر لائیو سٹاک کی ہدایات پر لمپی سکن ویکسین امپورٹ بارے ٹیکنیکل کمیٹی قائم کی گئی ہے جس کے کنوینر ڈائریکٹر جنرل توسیع ہیں۔ایڈیشنل سیکرٹری( ٹیکنیکل)، پروفیسر طاہر یعقوب، ڈائریکٹر جنرلز، ڈائریکٹر ویٹرنری ریسرچ انسٹیٹیوٹ اوراقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت کے نمائندہ ڈاکٹر محمد افضل بھی کمیٹی کے ممبر ہیں۔ڈائریکٹر جنرل (توسیع )ڈاکٹر احتشام الحق کا کہنا تھا کہ ویکسین خریداری بارے عالمی معیار اور قواعد و ضوابط کو مدنظر رکھا جائے گا نیزویکسین بارے تکنیکی امور کو عالمی اداروں کی سفارشات کے عین مطابق مرتب کیا گیا ہے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ6 ملین ویکسین خوراکوں کی امپورٹ کیلئے 1.5 بلین روپے کی سمری محکمہ فنانس کو بھجوائی جا چکی ہیں۔ صوبائی وزیر لائیو سٹاک کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ویکسین خریداری کو تیزترین طریقہ سے خرید کر بیماری کی اگلی متوقع لہر آنے سے پہلے لگایا جائے گا۔اس اجلاس میں ٹیکنیکل کمیٹی کے کنوینر سمیت تمام ممبران نے بھی شرکت کی

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

22,017FansLike
0FollowersFollow
20,300SubscribersSubscribe
- Advertisement -

Latest Articles