9.8 C
Pakistan
Monday, January 30, 2023

کراچی: پاکستان کے پہلے وزیراعظم اور قائد ملت لیاقت علی خان کے صاحبزادے اکبر لیاقت انتقال کرگئے۔

ڈپٹی کمشنر ایسٹ راجہ طارق چانڈیو کے مطابق اکبرلیاقت علالت کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں گزشتہ کئی روز سے زیر علاج تھے جہاں وہ بدھ کی شام انتقال کرگئے۔

انہوں نے اکبر لیاقت علی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کچھ عرصے سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، اسپتال کے تمام اخراجات سندھ حکومت نے اٹھائے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اکبر لیاقت علی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’سندھ حکومت نے  بھرپور کوشش کی مگر اللہ کو یہی منظور تھا‘۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اہل خانہ سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات کیلیے دعا  بھی کی۔

سابق صدر آصف زرداری، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب، وفاقی و صوبائی وزرا سمیت دیگر سیاسی و مذہبی شخصیات نے اکبر لیاقت علی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اُن کے بلند درجات کی دعا بھی کی۔

مرحوم کے بھتیجے کمال نے بتایا کہ اکبر لیاقت کا نماز جنازہ جمعرات کو بعد نماز عصرسلطان مسجد ڈیفینس میں ادا کیا جائے گا اور تدفین ڈیفنس فیز 8 کے قبرستان میں ہوگی۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

22,017FansLike
0FollowersFollow
20,500SubscribersSubscribe
- Advertisement -

Latest Articles