22.6 C
Pakistan
Tuesday, September 27, 2022

فلمسٹار انجمن کو تھلیسیمیا کے مرض کا شکار بچوں کا خیر سگالی سفیر مقرر کردیا گیا

لاہور ( جنرل رپورٹر ) فلمسٹار انجمن کو تھلیسیمیا کے مرض کا شکار بچوں کا خیر سگالی سفیر مقرر کردیا گیااس حوالے سے سندس فائونڈیشن میں ہونے والی تقریب میں ڈائریکٹر سندس فائونڈیشن خالد عباس ڈار نے انھیں خیر سگالی سفیر کی دستاویزات ذرائع ابلاغ کی موجودگی میں دیں جس کے بعد فلم اسٹار انجمن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا یوم آذادی قومی یک جہتی کا دن ہے اور ہمیں اس دن کو بھر پور طریقے سے منانا چاہیے ان کا کہنا تھا کہ سماجی کاموں میں حصہ لے کر روح کو تسکین ملتی ہے اور میں آج خصوصی طور پر تھلیسیمیا اور ہیموفیلیا کے مرض میں مبتلا بچوں کی عیادت کرنے اور ان کے ساتھ ملک کی ڈائمنڈ جوبلی کا کیک کاٹنے آئی ہوںاور میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ خالد عباس ڈار اور ان کی ٹیم نے مجھے ان بچوں کا خیر سگالی سفیر مقرر کیا ہے انھوں نے مزید کہا کہ میں نے پاکستان فلم انڈسٹری کے لیے طویل خدمات سرانجام دیں مگر ر وح کو تسکین سماجی خدمات پر ملی ہے اور آئندہ بھی جب مجھے اس حوالے سے بلایا جائے گا تو میں اس نیک کام کےلیے یہاں موجود ر ہوں گی اور تمغہ حسن کارکردگی کے اعلان پر وہ حکومت کی شکر گزار ہیں ۔ اس موقع پر فلم اسٹار انجمن نے بچوں کے ہمراہ آذادی کا کیک کاٹا اور پرچم کشائی کی جبکہ بعد میں انھوں نے ہیموفیلیا اور تھلیسیمیا میں مبتلا بچوں کی عیادت کی او ر آن ڈیوٹی ڈاکٹرز سے ان بچوں کی صحت کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

22,017FansLike
0FollowersFollow
20,100SubscribersSubscribe
- Advertisement -

Latest Articles