کیمپس فرانس اور فرانس ایلو مینائی پاکستان کی جانب سے لاہورایم ایم عالم روڈ گلبرگ کے ریسٹورنٹ میں تقریب سجائی گئی لاہور میں فرانس کے اعزازی قونصل میاں حبیب انور شیخ اور ڈپٹی سفیر گو لیوم ڈا بوئیس ، اتاشی برائے ہائیر ایجوکیشن سبین سمیت دیگر نے خصوصی شرکت کی
کیمپس فرانس اور فرانس ایلو مینائی پاکستان کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔۔۔فرانس سے فارغ التحصیل سابق فرانسیسی اور پاکستانی طلبہ مل بیٹھے ۔۔۔بیتے دنوں کی یادوں کو تازہ کیا، فروغ تعلیم کیلئے دونوں ملکوں کی کاوشوں کو سراہا ۔لاہور میں فرانسیسی ایلومنائی ڈے سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سفیر فرانس اتاشی برائے ہائیر ایجوکیشن سبین کا کہنا تھا کہ فرانس ایلو مینائی پاکستان دونوں ممالک کے درمیان مفید روابط پر کام کر رہےہیں فرانس پاکستان کیپس کے دفتر کا مشن ہے
فرانس میں تعلیم کو فروغ دینا اور طلباء کے درمیان روابط قائم کرنے میں معاونت کرنا ہے تاکہ وہ فرانس میں اعلیٰ تعلیم کے وسیع مواقعوں سے فائدہ اٹھا سکیں جہاں بیشتر اداروں میں انگلش پڑھائی جاتیہے ۔ انہوں نے کہا کہ فرانس میں اعلیٰ تعلیم کے بہترین سفیر ہیں اور پاکستانیوں کو فرانس میں تعلیمیزندگی کے تجربات کی وضاحت کرنے کا ایک خواہش مند ذریعہ ہیں۔ جبکہ تقریب سے خطاب کرتےہوئےلاہورمیں فرانس کے اعزازی قونصل میاں حبیب انور شیخ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک دو طرفہ تعلقات اور تعاون کو بڑھانے بالخصوص اعلیٰ تعلیم میں بڑھانے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ یہ دن تمام ممالک کے سینکڑوں اور ہزاروں لوگوں کو دوبارہ جوڑنے کے لیے منایا جاتا ہے جنہوں نے ااپنی اعلیٰ تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت حاصل کی، یا اس کا کچھ حصہ فرانسیسی یونیورسٹیوں یا دیگر تعلیمی اداروں میں حاصل کیا۔فرانسیسی ایلومنائی پاکستان پاکستانیوں کا ایک پلیٹ فارم ہے جس نے فرانسیسی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کی ہے اور نوجوان نسل کو ان باوقار اداروں کا انتخاب کرنے کی ترغیب دے سکتا ہے تاکہ وہ کامیاب کیریئر کی تعمیر کے لیے ان باوقار اداروں کا انتخاب کریں۔ تقریب میں وائس چانسلر کنیئرڈ کالج یونیورسٹی رخسانہ ڈیوڈ، عارفہ سلطان، سعد ایس خان اور ذیشان فرستہ سمیت فرانس ایلو مینائی سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔