لاہور ( جنرل رپورٹر ) فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لاہور کے شعبہ میڈیکل ایجوکیشن میں نوزائیدہ بچوں کی بحالی کا پروگرام پر ورکشاپ کا اہتمام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل کی صدارت میں ہوا جس میں لاہور اور شیخوپورہ کے مختلف ہسپتالوں سے آئے طبی ماہرین نے شرکت کی ۔ ورکشاپ کا بنیادی مقصد دم گھٹنے سے بچنا تھا کیونکہ نوزائیدہ عمر میں مختلف سماجی اور دیگر عوامل موت کی سب سے بڑی وجہ ہے ۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے موضوع کی مناسبت سے بھر پور اظہار خیال کرتے ہوئے حاضرین کو آگاہی
فراہم کی ان کا کہنا تھا بچے ہمارا مستقبل ہیں اور ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اپنے مستقبل کو طبی حوالے سے ہر طرح محفوظ رکھنے کی کوشش کریںتاکہ صحت مند پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے۔