22.4 C
Pakistan
Monday, August 15, 2022

عمران خان نے کوئی وعدہ پورا نہیں کیا ،چار سالوں میں صرف کھوکھلے نعرے لگائے،محمد اشرف بھٹی

لاہور( ) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پہلے عمران خان نے قوم کو نئے پاکستان بنانے کا جھانسہ دیا تھا پھر کہا کہ مدینہ کی ریاست بناﺅں گا مگر جب اس کوحکومت مل گئی تو اس نے ان میں سے کوئی ایک کام بھی پورا نہ کیا اور چار سالوں میں اس نے صرف کھوکھلے دعوں اور نعروں سے ہی قوم کو بہلانے پھسلانے کی کوشش کی مگر عملی طور پر کچھ نہ کیا،ان کا کہنا تھا کہ اب پھر عمران خان نے کمال مہارت اور جھوٹ سے قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانے کی کوشش کی ہے کبھی کہتا ہے کہ مجھے ایک سال پہلے پتہ چل گیا تھا کہ میری حکومت جارہی ہے اور کبھی کہتا ہے کہ میری حکومت امریکہ نے ختم کروائی ہے وہ صبح اور بیان دیتا ہے تو شام کو کوئی دوسرا بیان دی دیتا ہے اور وہ کیا بول جاتا ہے اس کی اس کو خود بھی کوئی خبر نہیں ہوتی ہے۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

22,017FansLike
0FollowersFollow
20,000SubscribersSubscribe
- Advertisement -

Latest Articles