عامر سہیل کی ویڈیو میں ڈیوڈ وارنر کے لیے سبق

0
8

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021  کے سیمی فائنل میں آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر نے محمد حفیظ کے ہاتھ سے سلپ ہونے والی گیند پر چھکا لگایا، اسپورٹس مین اسپرٹ کی دھجیا بکھیریں، لیکن 90 کی دھائی میں سابق کپتان عامر سہیل نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں کیا کیا اس کی ویڈیو وائرل ہو گئی، جسے وارنر کے لیے ایک سبق قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کے خلاف آسٹریلوی ٹیم 177 رنز کے تعاقب میں تھی، اننگز کا آٹھواں اوور محمد حفیظ کروانے آئے، سامنے ڈیوڈ وارنر تھے، محمد حفیظ کے ہاتھوں سے گیند سلپ ہوئی، لیکن وارنر نے اس گیند پر اسپرٹ آف دی گیم کی دھجیاں بکھیر دیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان نوے کی دھائی میں کھیلے گئے میچ میں بھی آیا، لیکن یہاں عامر سہیل نے اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا، کیوی بولر کی گیند پر ہٹ نہیں کی بلکہ سب کے لیے مثال پیش کی ۔

عامر سہیل کی یہ ویڈیو ڈیوڈ وارنر کے لیے بطور ایک سبق سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، یہ ہوتا ہے اسپورٹس مین اسپرٹ عامر سہیل نے بتایا تھا۔

بیٹنگ کے دوران عامر سہیل نے گیند کے پاس جاکر  کچھ دیر اسے ہٹ کرنے کی اداکاری کی، ظاہر کیا شاٹ لگائیں گے، مگر سب کو لبھا کر کریز پر آگئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here