24.3 C
Pakistan
Monday, July 4, 2022

شہریوں کو ناپسندیدہ ایس ایم ایس بلاک کرنے کی اجازت دینے پر اتفاق

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے شہریوں کو ناپسندیدہ ایس ایم ایس بلاک کرنےکی اجازت دینےکی پالیسی پراتفاق کرلیا۔

پرائم  منسٹر اسٹریٹیجک ریفارمز کے سربراہ سلمان صوفی نے چیئرمین پی ٹی اے عامر عظیم باجوہ سے ملاقات  کی جس میں انہیں غیرضروری ایس ایم ایس کےقوانین کاجائزہ لینےکی ہدایت کی۔

پرائم منسٹر اسٹریٹیجک ریفارمز کے سربراہ کی ہدایت پر  پی ٹی اے مارکیٹنگ کے ناپسندیدہ ایس ایم ایس اور  شہریوں کے رازداری قوانین کاجائزہ لےگا۔

سلمان صوفی نے کہا کہ شہریوں کی پرائیویسی آئینی حق ہے اور  وزیراعظم یقینی بناناچاہتے ہیں کہ اس کی خلاف ورزی نہ ہو اس  لیے صارف کا ڈیٹا اس کی مرضی کے بغیرکسی اورکمپنی کو دینےکی اجازت نہیں ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق صارف بغیر اجازت موصول ہونے والے میسج بھیجنے والی  کمپنی کو  رپورٹ کرسکے گا اور صارف کو حق حاصل ہوگا کہ میسج بھیجنے والی کمپنی کو میسج بھیجنے سے منع کرسکے۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

22,017FansLike
0FollowersFollow
19,800SubscribersSubscribe
- Advertisement -

Latest Articles