29.3 C
Pakistan
Tuesday, June 22, 2021

شہباز شریف کی ضمانت منظور، معاملہ ھل ہو گیا ، ن لیگی خوشی

لاہور ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی ضمانت منظور کر لی۔ ضمانت کیس میں جسٹس اسجد جاوید گھرال کے اختلافی نوٹ کی بنا پر چیف جسٹس قاسم خان نے فل بینچ تشکیل دیا تھا
, مختصر تفصیلی فیصلے میں لکھا گیا ہے  ضمانت کی وجوہات تفصیلی فیصلے میں لکھی جائیں گی۔

جسٹس باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی بینچ نے نیب کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی درخواست ضمانت متفقہ طور پر منظور کی۔

شہباز شریف کی ضمانت منظور ہونے پر مریم نواز نے ٹویٹ کیا
دس سال کہیں بھی ناانصافی کا سن کر پہنچ جانے والے کو آخر انصاف مل گیا۔ جتنی مرتبہ بھی شہباز شریف صاحب کو گرفتار کیا، ان کا جرم صرف وفا نواز شریف نکلا۔ شہباز شریف کا مقابلہ کرنا ہے تو خدمت میں کرو، جھوٹے مقدمات کے ذریعے خدمت کے نشان نہیں مٹائے جاسکتے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ لارجر بینچ نے ہماری بے گناہی کی گواہی دی ہے,,, ، تین سالوں میں ملک کی معیشت بدنام ہوئی اور صرف انتقام کی سیاست کی گئی، آج انتقام کی سیاست زمین بوس ہوئی ہے۔ رہنما ن لیگ نے کہا کہ ملک میں صاف شفاف انتخابات کروائے جائیں، تمام مسائل کا واحد حل فری فیئر الیکشن ہے، عوام کے ووٹ سے حکومت بنے۔

مسلم لیگ ن کے رہنماؤں شاہد خاقان عباسی ، عطا تارڑ ،،عظمی بخاری ،،رانا تنویر حسین ، اور مائزہ حمید گجر نے شہباز شریف کی ضمانت کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے مسلم لیگ ن کے اصولی موقف کی فتح قرار دیا

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

22,017FansLike
0FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -

Latest Articles