شہبازشریف کی ضمانت۔۔فردوس عاشق اعوان سیخ پا

0
34

وزیراعلیِ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے شہباز شریف کی ضمانت پر سخت ردعمل دیا ہے کہتی ہیں ضمانت ہونے کا یہ ہر گز مطلب نہیں کہ مقدمہ ختم ہو گیا ، مقدمہ ابھی چلے گا کئے کی سزا بحی ملے گی ۔۔اخوت سنٹر کا دورہ کرنے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اُن کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگیوں نے ہمیشہ ضمانتیں ہونے پر خوشیاں منائی ہیں ۔ مٹھائیاں بانٹی ہیں ۔ مگر ان کی یہ خوشیاں دیرپا نہیں ہیں ۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شہباز شریف نے اپنے ستر سال کے ہونے کا فائدہ اٹھایا ہے ۔ چچا بھتیجی کے درمیان کیا معاملات طے پائے ہیں اس کے بارے تو صرف شریف خاندان ہی بتا سکتا ہے ۔ اُنہوں نے اخوت کی سرگرمیوں کو بھی خوب سراہا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here