23.8 C
Pakistan
Sunday, October 1, 2023

شہباز،زرداری معافی مانگیں

بچوں کو وہی کچھ یاد رہتا ہے جو ہم انہیں بتاتے ہیں،بتانے والے کون ہوتے ہیں،والدین،اساتذہ ،علماکرام اورلیڈرز۔ہم نےہوش سنبھالا توملک میں د وہی بڑی سیاسی پارٹیاں تھیں،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ۔دونوں پارٹیاں دو خاندانوں کی ملکیت ہیں،شریف اور بھٹو۔پچھلے30 سال سے ہمیں نواز شریف اورشہباز شریف بتاتے آئے ہیں پاکستان کے دوٹکڑے ذوالفقار بھٹو نے کئے تھے،وہ ملک توڑنے کے ذمہ دار ہیں،بلکہ مسلم لیگ کا یہ مشہور ترانہ ہوا کرتا تھا’’ تسی بنگلہ دیش بنا گئے او،تسی مڑ کے پھر ہن آگئے ہو‘‘۔نواز شریف نے ہی ہمیں بتایا تھابے نظیر نے تحریک عدم اعتماد کیخلاف سرکاری خزانے کے40کروڑ سے سیاسی وفاداریاں خریدیں،بے نظیر نے 5ہیلی کاپٹر خریدنے کیلئے21لاکھ،68ہزار ڈالر کا غبن کیا،بے نظیر نےامریکا سے15ارب کے 3طیارے خریدے جو پاکستان آئے ہی نہیں،زرداری کے دوست نے ضلع شیخوپورہ میں سینکڑوں ایکڑ اراضی گن پوائنٹ پر حاصل کی۔زرداری کے مہمانوں کیلئے ڈیڑھ کروڑ کی رقم وفاقی حکومت نے ادا کی ۔زرداری نے آٹے کا بحران پیدا کرکے چند دنوں میں کروڑوں کمائے۔زرداری ہرماہ سٹیل ملز کے چیئرمین سے10کروڑ روپے ماہانہ کمیشن لیتا رہا۔یہ ہمیں نواز شریف نے ہی بتایا تھا آصف زرداری نے سٹیٹ بینک کراچی کا5ارب روپے نوٹوں سے بھرا ٹرک غائب کروادیا۔زرداری نے ایک سونے کے تاجر سے پاکستان میں سونا درآمد کرنے کیلئے 400ملین رشوت لی۔زرداری نے ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کا حکم دیکر ہر فیکٹری مالک سے5،5لاکھ وصول کئے۔زرداری کے دوست کو نواب شاہ میں ڈیڑھ ارب کی زمین6لاکھ میں دی گئی۔یہ انکشاف بھی نوازشریف نے ہی کیا تھاارسس ٹریکٹر سے زرداری نے پونے 25کروڑ کمیشن کھایا،پیپلز ورکس پروگرام کے تحت تمام ارکان اسمبلی میں5ارب بانٹے گئے۔بے نظیر نے600 سے زائد سی ٹی ڈی کے پلاٹ سیاسی کارکنوں میں تقسیم کئے۔حاکم زرداری40لاکھ پونڈ اسٹرلنگ برطانیہ میں جمع کراتے پکڑے گئے۔بے نظیر نے کمیشن کی مدمیں17ہزار برطانوی پائونڈ میں ہیروں کا ہار خریدا۔ایس جی ایس فرم نے ٹھیکہ حاصل کرنے کیلئے بے نظیر کو4اعشاریہ3ملین ڈالر کا کمیشن ادا کیا۔یہ بات بھی ہمیں نواز شریف نے ہی بتائی تھی زرداری نے پاکستان میں خدمت خلق کیلئے آنے والے الطاف انہڑ کی ٹانگ سے بم باندھ کر بینک سے کروڑں روپے کا چیک کیش کرایا تھا،زرداری اپنے باپ کے سینما کی ٹکٹیں بلیک میں فروخت کیا کرتے تھے ۔اس بات سے بھی ہمیں نواز شریف نے ہی آگاہ کیا تھا زرداری فرانس میں’’سفید ملکہ کا گھر‘‘ نامی جاگیر ، برطانیہ میں 335ایکڑ پر بنے سرے محل ، ٹیکساس میںسٹڈ فارم سمیت8جائیدادوں،بیلجیم میںایک کمرشل بلڈنگ سمیت2جائیداوں،سندھ میں اتحاد کیمیکل اور درجنوں شوگر ملز کے مالک ہیں۔زرداری کی خفیہ دولت کیلئے بیرون ممالک میں14بینک اکائونٹس اور 10آف شور کمپنیاں ہیں۔مسلم لیگ نے ہی زرداری کا نام مسٹر10پرسنٹ رکھا تھا،بے نظیر کو پیلی ٹیکسی بھی انہوں نے ہی کہا تھا،بلاول کی’’ٹیکنیکل خرابی ‘‘ بھی انہوں نے ہی بتائی تھی ۔علی بابا چالیس چور بھی یہی کہتے ہیں،پیٹ پھاڑ کو مال نکالنے کا انہوںنے وعدہ کیا تھا۔ یہ ابھی میں نے چند مثالیں پیش کی ہیں ورنہ یہ ایک لمبی فہرست ہے ۔اب آتےہیں دوسری طرف ۔یہ بات ہمیں بے نظیر اور زرداری نے بتائی تھی شریف خاندان نے1985 سے لیکر1993تک مالی اداروں سے قرضوں کی آڑ میں6ارب کی رقم ہتھیائی۔نواز شریف نے وزارت عظمیٰ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اتفاق شوگرملز کو16کروڑ کا فائدہ اٹھایا۔شہباز شریف نے8کروڑ کی ایکسائز ڈیوٹی چرائی،نواز شریف نے 10ارب کے قرضے معاف کرائے۔نواز شریف نے ایل ڈی اے کے اربوں روپے کے4631پلاٹ سیاسی حواریوں میں بانٹے۔نواز شریف نے تعمیر وطن پروگرام میں اڑھائی ارب روپے اپنے دوستوں کو بانٹے۔نواز شریف نے زرداری کےخلاف انہڑ کیس درج کرانےوالی خاتون کو اڑھائی کروڑ کا پلاٹ دیا۔نواز شریف نے موٹر وے منصوبے سے9ارب کا کمیشن کھایا۔نواز شریف نے1991 میں سٹیل سکریپ ڈیوٹی کم کرکے50کروڑ کمائے۔نواز شریف نے اربوں روپے سے لندن میں فلیٹ خریدے۔1997 کو پنجاب کے77ارکان اسمبلی کو ساتھ ملانے کیلئے نواز شریف نے34کروڑ دیئے۔شہباز شریف نے پنجاب میں تھانیدار بھرتی کرنے کیلئےفی کس امیدوار3سے 5لاکھ روپے لیے۔نواز شریف نےیوتھ انوسٹمنٹ پروموشن بیورو سے ایم ایس ایف کو50کروڑ روپے ادا کئے۔فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی سے نواز،شہباز نےاربوں روپے کمائے۔یہ انکشاف بھی بے نظیر اور زرداری نے کیا تھانواز شریف نے لاہور ہائیکورٹ کے10ججوں کو انتہائی قیمتی پلاٹ دیئے،حسین نواز نے ’’انڈین لیگ‘‘ کو پاک فوج کیخلاف اخبارات میں اشتہارات چھپوانے کیلئےرقم فراہم کی۔نواز شریف کے فرنٹ مین سیف الرحمٰن کی کمپنی ریڈ کو نے یوبی ایل کے97کروڑ دبا لئے۔یہ بات بھی ہمیں زرداری نے ہی بتائی تھی کہ نواز شریف نے گرین ٹریکٹر سیکم سے25کروڑ روپے کمیشن کھایا۔نواز شریف کی26فیکٹریوں کی فہرست زرداری نے ہی فراہم کی تھی ساتھ یہ بھی بتایا تھا یہ سب کچھ کرپشن،کمیشن،ملکی خزانہ لوٹ کر بنائی گئی ہیں۔میاں منشا کو مفت میں ایم سی بی دے دیا تھا،سیف الرحمٰن کو بی ایم ڈبلیو اور مرسڈیز گاڑیاں خریدنے کیلئے 2ارب کا فائدہ پہنچایا گیا۔یہ انکشاف بھی زرداری نے کیا تھا نواز شریف نےجاتی امرا کی 1800ایکڑ لوگوں کو ڈرا دھمکا کوکوڑیوں کے مول خریدی تھی۔وہاں بجلی،گیس،ٹیلیفون کی سہولیات سرکاری کھاتے سے ہوئیں۔قرض چکائو،ملک بچائو مہم کے اربوں روپے نوازشریف کھا گیا۔شریف خاندان کے بارے بھی یہ چند مثالیں پیش کی ہیں ورنہ انکی فہرست لکھنے کیلئے بھی ایک کتاب درکار ہے۔اب حالات کیا چل رہے ؟دونوں خاندان ایک دوسروں کو معصوم قرار دے رہے ہیں،ایک دوسرے کی کرپشن کا تحفظ کررہے ہیں،چوٹ بلاول کو لگتی ہے درد شہبازشریف محسوس کرتے ہیں،کوئی نواز شریف کیخلاف بولتا ہے جواب آصف زرداری دیتے ہیں۔سوال ہے کیا دونوں خاندان پچھلے تیس سال سے قوم کے ساتھ جھوٹ بولتے رہے تھے ؟ میرا تو مطالبہ ہے شہباز شریف اور آصف زرداری دونوں مشترکہ پریس کانفرنس کریں اور قوم سے معافی مانگیں کہ ہم گزشتہ 30سال سے ایک دوسرے کیخلاف جھوٹ بولتے رہیں،غلط الزامات لگاتے رہے ہیں،جعلی مقدمات بناتے رہے ہیں لہٰذا ہمیںمعاف کردیا جائے۔آگے قوم کی مرضی۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

22,017FansLike
0FollowersFollow
21,200SubscribersSubscribe
- Advertisement -

Latest Articles