شام دھماکوں سے لرز اٹھا ۔۔بچوں سمیت تیرہ افراد جاں بحق

0
24

شام میں دھماکون کا سلسلہ رک نہ سکا ۔ ٓئے روز دھماکے اور ان میں قیمتی انسانی زندگیون کا ضائع ہونا معمول بن گیا ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے مشرقی علاقے الحسکہ میں یکے بعد دیگر دو کار بم دھماکے ہوئے ۔ دھماکے اتنے زور دار تھے ان کی ٓاواز دور دور تک سنی گئی ۔ جبکہ دھماکون کے بعد ہر طرف چیز و پکار سنائی دی اور انسانی اعضا دور دور تک بکھر گئے ۔

دوسری جانب اسی علاقے میں کردوں کے حامی سیریئن ڈیموکریٹک فورس کے اہلکاروں نے مقامی حکومت کے حامی مظاہرین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

دو روز قبل بھی شام کے صنعتی ایریا عفرین میں کار بما دھماکے میں 6 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے تھے جس کی ذمہ داری ترک حکومت نے کردوں کی انتہا پسند جماعت پر عائد کی تھی۔

آج ہونے والے دونوں دھماکے بھی ترکی کے زیر انتظام علاقوں میں ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ شام کے علاقے عفرین کو ترک فوج نے 2018 میں ایک بڑے فوجی آپریشن کے ذریعے جنگجوؤں سے واگزار کرایا تھا تاہم شہر کے کئی حصوں میں اس قسم کی کارروائیوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here