9.8 C
Pakistan
Monday, January 30, 2023

شالامار انسٹی ٹیوٹ آ ف ہیلتھ سائنسز کے تینوں یونٹس کے کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا

لاہور( جنرل رپورٹر ) شالامار انسٹی ٹیوٹ آ ف ہیلتھ سائنسز کے تینوں یونٹس کے کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا۔310طلبہ کو ڈگریاں دی گئیں ۔شالامار میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج سے ایم بی بی ایس کے پاس آؤٹ ہونے والے155 ڈاکٹرز کومیڈلز اور ڈگریاں دی گئیں ۔اس کے علاوہ شا لامار نرسنگ کالج سے بی ایس نرسنگ کرنے والے86 طلبا ،شالامار سکول آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز سے کامیاب ہونے والے 69ہیلتھ پروفیشنلز کو بھی ڈگریاں اور میڈلز دئیے گئے ۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر احسن وحید راٹھور اور لمزکے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد ارشد مہمان خصوصی تھے ۔چیئرمین بورڈ آف ٹرسٹیز شاہد حسین،شالامار ہسپتال کی چیف آ پریٹنگ آ فیسر ڈاکٹرعائشہ نعمان ،پرنسپل شالامار نرسنگ کالج مسز نسیم رفیق اور پرنسپل سکول آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر رفعت جاوید بھی شریک ہوئیں ۔مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد ارشد نے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے صحت کے شعبے اور طب کی تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ اس موقع پر چیئرمین بورڈ آ ف ٹرسٹیز شاہد حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ شالامار انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز عالمی معیارکے ڈاکٹرز ، نرسز اور ہیلتھ پروفیشنلز کی تیاری کے ساتھ عالمی معیار کی صحت کی سہولیات بھی فراہم کر رہا ہے۔ پرنسپل شالامار میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج پروفیسر زاہد بشیر نے سالانہ رپورٹ پیش کی،طلبا کو کامیابی پر مبارکباد دی اور طب کے شعبے میں آنے پران سے خصوصی حلف بھی لیا۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر ارشد احمد نے ایم بی بی ایس میں بہترین کارکردگی دکھانے والے ڈاکٹر محمد مبشر ، ڈاکٹر ثمین طارق شالامار نرسنگ کالج کے مبین سعید ،سائرہ علی ، فاطمہ ثنا اللہ ،عائشہ واجد عفرا سیاب ، سمعیہ شاہد اور سکول آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز کی طا لبہ رمشہ اکبر ،حافظہ عائشہ بابر ،ذوفا شفیق ،نور فاطمہ،سیدہ خدیجہ اعجاز ،اقصیٰ یاسین،شمائلہ جبیں ،نیہاشکیل ،حسین جاوید ،عفرا بتول،وجہیہ اکرم ،عائشہ عنایت،عقیل حریم بٹ کو سونے اور چاندی کے میڈلز پہنائے ۔کانووکیشن میں طلباکے والدین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی.

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

22,017FansLike
0FollowersFollow
20,500SubscribersSubscribe
- Advertisement -

Latest Articles