15.1 C
Pakistan
Thursday, April 22, 2021

سوشل میڈیا پر فالوورز کی زیادہ تعداد کامیابی کی ضمانت نہیں، عائزہ خان

گزشتہ روز عائزہ خان کے انسٹاگرام پر 8 ملین یعنی 80 لاکھ فالوورز ہوگئے تھے جس کے بعد وہ پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ بن گئیں۔ عائزہ خان نے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد میں اضافے کے حوالے سے گزشتہ روز ہی ایک طویل پوسٹ شیئر کی جس میں پہلے تو انہوں نے اپنے تمام چاہنے والوں کا شکریہ اداکیا جنہوں نے انہیں فالو کیا اور انہیں پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ بنایا۔

بعد ازاں انہوں نے کہا یہ کہنا ضروری ہے کہ آج اگر میں اپنے زیادہ فالوورز  ہونےکی خوشی منارہی ہوں تو صرف اس وجہ سے کہ آج میں جس مقام پر ہوں وہاں تک پہنچنے کے لیے میں نے بہت محنت کی ہے۔ لیکن میں ایک بات کہنا چاہتی ہوں میری توجہ کبھی بھی اپنے فالوورز کی تعداد بڑھانے کی طرف مرکوز نہیں رہی۔ بلکہ میں نے ہمیشہ اپنے کام پر توجہ دی ہے۔ میری والدہ نے ہمیشہ مجھے سیکھایا ہے کہ محنت کرنا اہم ہے اور صبر سے کام لیں۔

عائزہ خان نے کہا فالوورز کی زیادہ تعداد طویل مدت تک کامیابی کی ضمانت نہیں ہوتی۔ یہی وجہ ہے کہ کچھ لوگ جن کے انسٹاگرام پر محض چند ہزار فالوورز ہیں وہ لوگ زیادہ بااثر ہیں ان لوگوں کے مقابلے جن کے لاکھوں کی تعداد میں فالوورز تو ہیں لیکن وہ لوگ زیادہ بااثر نہیں۔ براہ کرم وہ بیوقوف نہ بنیں جو نمبرز کے پیچھے بھاگتے ہیں۔

عائزہ خان نے مزید کہا محنت کا پھل ہمیشہ میٹھا ہوتا ہے۔ لہذا وہ بنیں جو آپ بننا چاہتے ہیں۔ ہمیشہ طویل کامیابی کیلئے کوشش کریں، نہ کہ اپنی لاسٹ پوسٹ پر آنے والے لائکس کی تعداد کو دیکھ کر لطف اندوز ہوں۔ میں نے کبھی بھی اپنے انسٹاگرام پر فالووز کی تعداد بڑھانے کے لیے کام نہیں کیا ۔ بلکہ میں نے ہمیشہ اپنی انرجی اپنے کام، اپنی اداکاری اور خاص طور پر ماڈلنگ کو بہتر بنانے پر صرف کی ہے۔ اور میرے مداحوں کی تعداد بڑھتی گئی۔

میں آپ سب لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کیونکہ یہ احساس بہت خوبصورت ہے کہ لاکھوں کی تعداد میں لوگ آپ کے ٹیلنٹ اور آپ کے کام کو دیکھتے ہیں اور سراہتے ہیں بجائے اس کے کہ اندھوں کی طرح بس فالو کا بٹن دباتے رہتے ہیں بغیر یہ جانے کہ میں دراصل کرتی کیاہوں۔ مجھے آپ سب سے بہت پیار ہے، بہت شکریہ۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

21,849FansLike
0FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -

Latest Articles