سندھیوں کے لئے بڑی خبر،نو اگست سے لاک ڈاون ختم

0
13

سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ، نو اگست سے  کورونا کے باعث لگایا گیا لاک ڈاون ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔

سندھ حکومت کے ماتحت تمام سرکاری دفاتر 31 جولائی سے 8 اگست تک بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم اب این سی او سی نے سندھ میں لگے لاک ڈاؤن کو 9 اگست کو ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے

این سی او سی اور سندھ حکومت کا مشترکہ اجلاس ہوا، جس میں سندھ خصوصاً کراچی کی صورتحال کاجائزہ لیا گیا، اور فیصلہ کیا گیا کہ سندھ میں9 اگست سے لاک ڈاؤن ختم کردیا جائے گا، تاہم کورونا کی زیادہ شرح والےعلاقوں میں ایس اوپیز پر عمل درآمد سخت کرنے کا فیصلہ بھی ہوا ہے، جب کہ صونے میں اسکولز کھولنے اور امتحانات لینے کا فیصلہ صوبائی وزرائے تعلیم اجلاس میں ہوگا، اجلاس میں سندھ میں ویکسی نیشن کی شرح کو بھی سراہاگیا۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ محرم اور لاک ڈاوٴن ختم ہونے کے پیش نظر کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے، اور کورونا پر قابو پانے کے لیے اسمارٹ لاک ڈاوٴن لگایا جائے گا، جب کہ کراچی، حیدر آباد سمیت 13 شہریوں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here