31.1 C
Pakistan
Friday, July 30, 2021

سردی کیا آئی اپنے ساتھ سرسوں کی بہار بھی لے آئی

 

جہاںیاں کے گردو نواح میں واقع ،مختلف دیہات میں جابجا سرسوں کے پھولوں کے دلکش نظارے آنکھوں میں ٹھنڈک اور
روح میں تازگی کا احساس پیدا کر رہے ہیں مزید تفصیلات جانتے ہیں

موسم سرما میں سرسوں کی یہ فصل سے بھرے کھیت قدرت کی صناعی اور کاشتکاروں کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہیں جب سرد ہوا کے جھونکے ان پھولوں کو چھو کر گزرتے ہیں تو اُن کی سبز ٹہنیاں پھولوں کی خوبصوتی،تازگی اور نزاکت پہ لہرا لہرا کر رقص کرتی محسوس ہوتی ہیں

سردیوں کی مشہور دیہاتی سوغات سرسوں کا ساگ کھانے میں لذیذ اور ذائقہ میں اپنی مثال آپ ہے جبکہ شہد کی مکھیاں پھولوں سے رس اکٹھا کرتی دکھائی دیتی ہیں ، جبکہ اسی سرسوں سے تیل بھی تیار کیا جاتا ہے
سرسوں کے تیل سے مختلف کھانے تیار کئے جاتے ہیں ، جو صحت کے لئے انتہائی مفید ہوتے ہیں جبکہ لوگوں کی بڑی تعداد سرسوں کا تیل اپنے سر کے بالوں میں بھی لگاتے ہیں ، اور مساج بھی کرتے ہیں جس سے بال خوبصورت مضبوط اور چمک دار ہوجاتے ہیں

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

22,017FansLike
0FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -

Latest Articles